ڈینگی کے مریضوں کو کورونا وارڈز میں شفٹ کیا گیا ہے، عظمیٰ بخاری

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مریضوں کو کورونا وارڈز میں شفٹ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب سے حکومت آئی امراض و وباء سے عوام نبرد آزما ہے، حکومت عام آدمی کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے تو صحت کی سہولیات تو دی جاتی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جب سے حکومت آئی 600 فیصد ادویات میں اضافہ کیا، مفت سہولیات چھین لیں، اربوں روپے ٹائیگر فورس کو دیئے لیکن عام آدمی کو سہولیات نہیں دیں، ڈینگی وباء سے صوبہ بے یار و مددگار لڑرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی اور کورونا سے خود لڑنا ہے صرف حکومت نے بینرز لگا دیئے ہیں، ایک روز میں 373 مریض رپورٹ اور 831 زیر علاج ہیں کسی اسپتال میں کورونا وارڈ بھی نہیں بنایا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میں ڈینگی کی ٹیسٹنگ 90 روپے سے 60 روپے تک کر کے دکھایا، ڈینگی مریضوں کو کورونا وارڈ میں منتقل کیا جارہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے مزید کہا ہے کہ ڈینگی کے لاہور میں 4220 کیسز رپورٹ ہوئے، جنرل اسپتال میں لوگ اپنے مریضوں کے لئے گھروں سے چارپائیاں لا رہے ہیں بیڈز نہیں ہیں۔

Recent Posts

واشک،گاڑی کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

واشک(قدرت روزنامہ)واشک کور گی کے ایریا میں بیک گاڑی کی ٹکر سے دو افراد جان…

3 mins ago

کوئٹہ ،ہزارہ ٹاون سے 8 سالہ مغوی بچے کی جلی ہوئی لاش برآمد

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے ہزارہ ٹاؤن سے لا…

10 mins ago

خضدار، فیروز آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 مزدور زخمی

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار فیروزآباد سی پیک روڈ پر پک اپ الٹ جانے سے تین مزدور شدید…

15 mins ago

وزیراعلیٰ کا بغض اور دل کی بات زبان پر آگئی، نواب بگٹی اپنی سر زمین کی دفاع میں شہید ہوئے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے جمعہ کے روز…

25 mins ago

بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق…

31 mins ago

کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق ہو گیا۔ تفصیلات…

47 mins ago