پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، سعودی وزیر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سعودی وزیر سرمایہ کار خالد بن عبدالعزیز الفالح کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون انتہائی اہم ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر سرمایہ کار نے کہا کہ بزنس فورم کا انعقاد تاجر برادری کے درمیان رابطے کے حوالے سے اہم ہے، پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔
خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون انتہائی اہم ہے، تجارت بڑھانے کے لیے ہمیں جغرافیائی قربت کا فائدہ اٹھانا چاہیے اور علاقائی خوشحالی کے ہدف کے حصول کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے دوسرا گھر ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے اور مذہبی و روحانی تعلق قائم ہے۔ دونوں ممالک کے باہمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
خالد بن عبدالعزیز الفالح کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تجارت کے فروغ میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کوششوں کی تعریف کرتا ہوں، تجارتی حجم میں اضافہ بڑھتی اقتصادی شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
سعودی وزیر سرکایہ کار نے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے خطوں میں ترقی کے وسیع امکانات ہیں، سعودی عرب میں مقیم کمیونٹی کا وہاں کی ترقی میں اہم کردار ہے۔
ایگزم بینک کے تامر الشطری
پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب میں ایگزم بینک کے تامر الشطری نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
تامر الشطری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ مذہب اور اقدار پر مبنی قریبی تعلقات قائم ہیں۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

6 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

6 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

6 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

6 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

7 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

7 hours ago