ایس سی او کانفرنس؛ راولپنڈی میں شادی ہالز، ریسٹورینٹس اور کیفے بند کرنیکا حکم


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کی تیاریاں کے لیے سلسلے میں راولپنڈی میں ریسٹورینٹس، شادی ہالز، کیفے اور اسنوکر کلب 5 روز کے لیے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔
تھانوں کے ایس ایچ اوز نے تمام مالکان سے ضمانتی بانڈ لینے شروع کر دیے ہیں، شہر بھر کے تمام کیش اینڈ کیری مارٹ بھی 12 سے 16 اکتوبر تک مکمل بند رہیں گے۔ مالکان کو تھانہ طلب کر کے شورٹی بانڈز بھرائے جا رہے ہیں۔
کانفرنس کے باعث اڈیالہ جیل سے پانچ روز کے لیے ملزمان بھی عدالتوں میں پیش نہیں کیے جائیں گے۔ عدالتوں نے تمام اہم مقدمات کی سماعت 16 اکتوبر کے بعد مقرر کرنا شروع کر دی ہے۔شہر بھر کی کثیر المنزلہ عمارتوں کی چھتوں پر بھی کمانڈوز اور اسنائپر شوٹر تعینات ہوں گے۔
نور خان چکلالہ ایئربیس کے اطراف 3 کلو میٹر ایریاز میں کبوتر بازی اور پتنگ بازی پر مکمل پابندی کی گئی ہے جبکہ گھروں اور پلازوں کی چھتوں پر کبوتروں کے جالے مسمار کرنے کا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے لیڈیز پولیس کی مدد سے 38 گھروں کی چھتوں سے کبوتروں کے جالے مسمار کر دیے ہیں۔ ڈی او سول ڈیفنس کا کہنا تھا کہ کل جمعہ 11 اکتوبر تک تمام ایریاز کی چھتیں کبوتر کے جالوں سے مکمل صاف کر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کی سربراہی میں ایس ای او سربراہ اجلاس 16 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔
ایس ای او سربراہ اجلاس کے دوران جڑواں شہروں میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Recent Posts

اداکار اعجاز اسلم کی والدہ انتقال کرگئیں

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہوراداکار اعجاز اسلم کی والدہ انتقال کرگئی ہیں۔ اداکار…

3 mins ago

نمبرز پورے ہیں تاہم حکومت تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے، بلاول بھٹوزرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

7 mins ago

عمران خان توشہ خانہ نااہلی کیس: وکیل الیکشن کمیشن کو تیاری کیلئے 2 ہفتوں کی مہلت

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان توشہ خانہ نااہلی…

19 mins ago

حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کردیا، فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کردیا، فضل…

20 mins ago

رانا ثنا ء اللہ نے مجوزہ آئینی ترمیم اور تحریک انصاف کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا ء اللہ نے مجوزہ آئینی…

23 mins ago

ریفائنری سیکٹر میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری داؤ پر لگ گئی، فیصلہ سازی میں تاخیر کیوں ہوئی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ریفائنری سیکٹر میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری داؤ پر لگ گئی،…

36 mins ago