پاکستان کا بھارت میں جوہری و تابکاری مواد کی فروخت اور چوری پر تشویش کا اظہار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے بھارت میں جوہری و تابکاری مواد کی فروخت اور چوری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ ایک انتہائی زہریلا اور تابکار مادہ کیلیفورنیم ایک گروپ کی غیر قانونی ملکیت میں پایا جانا باعثِ تشویش ہے اور پاکستان کی جانب سے سلامتی کونسل میں اس پر توجہ بھی مبذول کرائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی ملک میں اس سے قبل (2021ء میں) بھی کیلی فورنیم کی چوری کے 3 واقعات بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔ پاکستان سلامتی کونسل سے اس طرح کے واقعات کے بار بار رونما ہونے کے حوالے سے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔
منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق اپنے فرائض کامیابی سے مکمل کیے ہیں اور مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم قائم کیا ہے جو عالمی معیار کا حامل ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس اگست میں پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے بھارت میں جوہری و تابکاری مواد کی چوری اور اس کی غیر قانونی فروخت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Recent Posts

پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ گہری محبت اور احترام کے جذبات رکھتے ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف نے سعودی کاروباری وفد کو پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین…

6 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے زائد اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی بیرل 7 ڈالر تک اضافہ ریکارڈ اسلام آباد (قدرت…

21 mins ago

پاکستان ہمارا گھر اور ہمارا خاندان ہے، ہمارا تعلق چند دہائیوں کا نہیں 1400 سال کا ہے،سعودی وزیر

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معاشی تعاون کا نیا دور شروع ہوگیا، سعودی وزیر…

25 mins ago

ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا رجحان آج بھی برقرار

انٹر بینک میں ڈالر277 روپے 60 پیسے کا ہوگیا، کرنسی ڈیلرز کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک…

45 mins ago

پی ایم ڈی سی کو ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ جاری نہ کرنے کا حکم

جسٹس ارباب محمد طاہر نےطلبا کی درخواستوں پر حکم امتناع جاری کیا اسلام آباد (قدرت…

50 mins ago

عالمی بینک نے پاکستان کے لئے معاشی ترقی کی پیشن گوئی پر نظرثانی کردی

جنوبی ایشیا میں رواں سال معاشی ترقی کی شرح چھ اعشاریہ چار فیصد رہے گی…

1 hour ago