سلمان خان ’بگ باس 18‘ کے سیٹ پر گدھا لے آئے پھر کیا ہوا ؟ بھارت میں ہنگامہ پرپا

ممبئی (قدرت روزنامہ) ’بگ باس 18‘ میں گدھے کی موجودگی پر تنازع کھڑا ہو گیا، پیٹا انڈیا نے سلمان خان کے نام خط لکھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار اور مشہور ریئلٹی شو بگ باس 18 کے میزبان سلمان خان سے جانوروں کے حقوق کے تحفظ کی تنظیم پیٹا نے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

درخواست شو کے گھر میں ایک گدھے کی موجودگی پر ہونے والے تنازعے کے بعد کی گئی ہے، جس نے عوامی حلقوں میں شدید ردعمل اور جانوروں کے ساتھ سلوک پر اخلاقی سوالات کو جنم دیا ہے۔

پیٹا انڈیا نے ایک خط سلمان خان کے نام لکھا ہے جس میں انہوں نے شو کے پروڈیوسرز سے جانوروں کو بطور پروپ استعمال نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ ’’ہمیں عوام کی طرف سے بڑی تعداد میں شکایات موصول ہو رہی ہیں، جو بگ باس کے گھر میں گدھے کی حالت پر شدید پریشان ہیں۔ ٹی وی شو کے ماحول میں جانوروں کو شامل کرنا ان کے لیے دباؤ اور ذہنی الجھن کا باعث بن سکتا ہے۔ ’‘

پیٹا نے گدھے کو ایک محفوظ پناہ گاہ میں منتقل کرنے کی درخواست بھی کی ہے، تاکہ وہ دوسرے بچائے گئے جانوروں کے ساتھ ایک پرامن زندگی گزار سکے۔

Recent Posts

پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ گہری محبت اور احترام کے جذبات رکھتے ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف نے سعودی کاروباری وفد کو پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین…

16 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے زائد اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی بیرل 7 ڈالر تک اضافہ ریکارڈ اسلام آباد (قدرت…

31 mins ago

پاکستان ہمارا گھر اور ہمارا خاندان ہے، ہمارا تعلق چند دہائیوں کا نہیں 1400 سال کا ہے،سعودی وزیر

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معاشی تعاون کا نیا دور شروع ہوگیا، سعودی وزیر…

35 mins ago

ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا رجحان آج بھی برقرار

انٹر بینک میں ڈالر277 روپے 60 پیسے کا ہوگیا، کرنسی ڈیلرز کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک…

55 mins ago

پی ایم ڈی سی کو ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ جاری نہ کرنے کا حکم

جسٹس ارباب محمد طاہر نےطلبا کی درخواستوں پر حکم امتناع جاری کیا اسلام آباد (قدرت…

1 hour ago

عالمی بینک نے پاکستان کے لئے معاشی ترقی کی پیشن گوئی پر نظرثانی کردی

جنوبی ایشیا میں رواں سال معاشی ترقی کی شرح چھ اعشاریہ چار فیصد رہے گی…

1 hour ago