پاک بحریہ کی جانب سے بلوچستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپس کا انعقاد

(قدرت روزنامہ)پاک بحریہ کی جانب سے بلوچستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے . ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے ریلیف کیمپس بلوچستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں بالخصوص ہرنائی، نیو جلالہ آباد اور اختر آباد میں قائم کیے گئے ہیں .

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ریلیف کیمپس کا انعقاد ایف سی (نارتھ)، پی ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ کی معاونت سے کیا گیا، ریلیف کیمپس کے دوران زلزلہ زدگان میں ضروریات روزمرہ اور دیگر امدادی سامان کی تقسیم کی گئی . ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر کوئٹہ نے سی ایم ایچ اور سول اسپتال کوئٹہ میں بھی زلزلے سے متاثرہ مریضوں کی تیمار داری کی اور اُن میں امدادی سامان تقسیم کیا . ترجمان پاک بحریہ نے مزید بتایا ہے کہ پاک بحریہ مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے . . .

متعلقہ خبریں