کراچی: تیز آندھی کے باعث تاجر چھت سے گر کر جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)شاہ فیصل کالونی میں تیز ہواؤں کے باعث مقامی تاجر چار منزلہ عمارت کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ شاہ فیصل کالونی نمبر 2 شمع شاپنگ سینٹر کے قریب پیش آیا جبکہ متوفی کی شناخت 48 سالہ وسیم احمد کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی انسپکٹر عبدالحمید کھوکھر نے بتایا کہ متوفی شمع شاپنگ سینٹر کی یونین کا صدر تھا جو دوپہر میں تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے اپنی رہائشی 4 منزلہ عمارت کی چھت پر سولر پلیٹس کودیکھنے گیا تھا۔

تیز ہواؤں کی وجہ سے اتفاقیہ طور پر بلندی سے گر کر جاں بحق ہوگیا جبکہ متوفی کی شمع شاپنگ سینٹر میں گارمنٹس کی دکانیں ہیں، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

Recent Posts

آئندہ برس کی حج پالیسی منظور ، سرکاری حج پیکیج کتنا ہوگا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے…

4 mins ago

پی ٹی آئی رہنمااعظم سواتی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسدادِدہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کےاحتجاج کے دوران توڑپھوڑ کیس میں…

17 mins ago

محسن نقوی کو خیبر پختونخوا کی ضرورت پڑی تو یہاں منہ اٹھا کر آ گئے،عمرایوب

پشاور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ محسن نقوی پھنس…

23 mins ago

ثنا سیّد اور عماد شمسی کے گھر ننھی پری کی آمد

ممبئی(قدرت روزنامہ)مشہور بھارتی ٹی وی ڈرامہ “کندلی بھاگیہ” کی اداکارہ ثنا سیّد اور ان کے…

32 mins ago

بابو سر ٹاپ سے دوستوں سے بچھڑنے والے بائیکر کی لاش برآمد

مانسہرہ (قدرت روزنامہ) دو روز قبل بابو سر ٹاپ سے دوستوں سے بچھڑنے والے بائیکر…

36 mins ago

عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’جگرا‘ کو بغیر کسی کٹ کے نمائش کی اجازت مل گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کی دو بڑی فلموں کا ٹکراؤ ہونے والا ہے۔ “جگرا” اور “وکی…

1 hour ago