خاتون ٹیچر کو دن دیہاڑے قتل کرنے والا گرفتار،بڑا انکشاف سامنے آگیا

ملتان (قدرت روزنامہ) دن دیہاڑے خاتون ٹیچر کو قتل کرنے والے قاتل سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آیا، تاہم پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا .

تفصیلات کے مطابق ملتان میں خاتون ٹیچر کو قتل کرنے والے شخص عون کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس نے بتایا خاتون ٹیچر کا قاتل محلے دار تھا .

پولیس کا کہنا تھا کہ قاتل شادی کرنا چاہتا تھا اور ٹیچر نے عون سے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا .

گزشتہ روز ملتان کے علاقے گلزیب کالونی میں صبح سکول جانے والی خاتون صفورا تیمور کو نامعلوم ملزم نے سر میں گولی مار کر قتل کردیاتھا .

اس افسوسناک واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ نامعلوم ملزم نے فائر مار کر صفورا کو قتل کیا اور اسکا موبائل فون اٹھا کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں