عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’جگرا‘ کو بغیر کسی کٹ کے نمائش کی اجازت مل گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کی دو بڑی فلموں کا ٹکراؤ ہونے والا ہے۔ “جگرا” اور “وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو” 11 اکتوبر (کل) کو سینما گھروں میں ریلیز ہوں گی۔ دونوں فلموں کو سنسر بورڈ کی منظوری مل چکی ہے اور ان میں کچھ تبدیلیاں کی گئیں۔

عالیہ بھٹ اور ویدنگ رائنا کی فلم “جگرا” کو سنسر بورڈ نے 3 اکتوبر کو U/A سرٹیفکیٹ کے ساتھ منظور کیا۔ فلم میں کچھ پرتشدد اور پریشان کن مناظر شامل ہیں، لیکن سنسر بورڈ نے کسی بھی سین یا شاٹ کو کاٹنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

صرف دو مناظر میں منشیات کے استعمال سے متعلق اینٹی ڈرگ پیغام شامل کرنے کا حکم دیا گیا۔ فلم کی کل لمبائی 155 منٹ ہے، یعنی 2 گھنٹے 35 منٹ ہے۔

راجکمار راؤ، ترپتی ڈمری اور ملکا شراوت کی فلم “وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو” میں کسی بھی بصری کٹ کی ضرورت نہیں سمجھی گئی، حالانکہ فلم کا موضوع ایک نجی ویڈیو کے ارد گرد گھومتا ہے۔ لیکن کچھ ڈائیلاگس کو سنسر کیا گیا۔یہ فلم 152 منٹ 5 سیکنڈ کی ہے اور اسے 7 اکتوبر کو U/A سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

Recent Posts

امن کی کوششوں میں پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے نظر آئے گی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی…

32 mins ago

14 اکتوبر کے بعد گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے…

36 mins ago

پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ…

38 mins ago

شلپا شیٹی اور راج کندرا کو عدالت سے ریلیف مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کو بمبئی ہائی…

41 mins ago

دھماکے میں جاں بحق چینی باشندوں کی میتیں چین روانہ

کراچی (قدرت روزنامہ) ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش حملے میں جاں بحق دونوں چینی…

44 mins ago

آئندہ برس کی حج پالیسی منظور ، سرکاری حج پیکیج کتنا ہوگا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے…

1 hour ago