ممبئی(قدرت روزنامہ)مشہور بھارتی ٹی وی ڈرامہ “کندلی بھاگیہ” کی اداکارہ ثنا سیّد اور ان کے شوہر عماد شمسی کے گھر بیٹی کی آمد ہوئی .
اداکارہ نے مئی 2024 میں شو چھوڑ دیا تھا جس کے بعد ان کی پہلی بار ماں بننے کی افواہیں گردش کرنے لگیں .
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اس خوشخبری کا اعلان کیا، جہاں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں “Welcome Baby Girl” لکھتے ہوئے اس خوشی کا اظہار کیا . ساتھ ہی بیٹی کی پیدائش کی تاریخ “09.10.2024” اور والدین کے نام “ثنا اور عماد” لکھا گیا .
ستمبر 2024 میں، ثنا نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک خوبصورت فوٹوشوٹ شیئر کیا تھا، جس میں وہ اپنے بےبی بمپ کے ساتھ نظر آئیں .
انہوں نے کیپشن میں لکھا، “ہماری ننھی راستے میں ہے” . اس کے بعد ثنا نے اپنی بےبی شاور کی جھلکیاں بھی شیئر کیں، جس میں وہ دوستوں کے ساتھ خوشیاں مناتے دکھائی دیں .
. .