ثنا سیّد اور عماد شمسی کے گھر ننھی پری کی آمد

ممبئی(قدرت روزنامہ)مشہور بھارتی ٹی وی ڈرامہ “کندلی بھاگیہ” کی اداکارہ ثنا سیّد اور ان کے شوہر عماد شمسی کے گھر بیٹی کی آمد ہوئی۔
اداکارہ نے مئی 2024 میں شو چھوڑ دیا تھا جس کے بعد ان کی پہلی بار ماں بننے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اس خوشخبری کا اعلان کیا، جہاں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں “Welcome Baby Girl” لکھتے ہوئے اس خوشی کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی بیٹی کی پیدائش کی تاریخ “09.10.2024” اور والدین کے نام “ثنا اور عماد” لکھا گیا۔

ستمبر 2024 میں، ثنا نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک خوبصورت فوٹوشوٹ شیئر کیا تھا، جس میں وہ اپنے بےبی بمپ کے ساتھ نظر آئیں۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا، “ہماری ننھی راستے میں ہے”۔ اس کے بعد ثنا نے اپنی بےبی شاور کی جھلکیاں بھی شیئر کیں، جس میں وہ دوستوں کے ساتھ خوشیاں مناتے دکھائی دیں۔

Recent Posts

امن کی کوششوں میں پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے نظر آئے گی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی…

60 mins ago

14 اکتوبر کے بعد گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے…

1 hour ago

پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ…

1 hour ago

شلپا شیٹی اور راج کندرا کو عدالت سے ریلیف مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کو بمبئی ہائی…

1 hour ago

دھماکے میں جاں بحق چینی باشندوں کی میتیں چین روانہ

کراچی (قدرت روزنامہ) ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش حملے میں جاں بحق دونوں چینی…

1 hour ago

آئندہ برس کی حج پالیسی منظور ، سرکاری حج پیکیج کتنا ہوگا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے…

2 hours ago