اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسدادِدہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کےاحتجاج کے دوران توڑپھوڑ کیس میں اعظم سواتی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا .
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی جہاں اعظم سواتی کے وکیل علی بخاری اور پراسیکیوٹر راجا نویدپیش ہوئے .
پراسیکیوٹرراجانوید نے اعظم سواتی کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور 17 اکتوبر کو انسدادِدہشت گردی عدالت میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا .
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا .
. .