آئندہ برس کی حج پالیسی منظور ، سرکاری حج پیکیج کتنا ہوگا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق حج پالیسی 2025 کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی ہے۔
پالیسی کے مطا بق اگلے سال سرکاری حج پیکیج 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار تک متوقع ہے جبکہ پاکستان سے آئندہ سال 1 لاکھ 79 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔
حج پالیسی کے مطابق حکومت اور پرائیویٹ آپریٹرز میں ہر ایک کو 89 ہزار 605حجاج کا کوٹہ ملے گا، نئی حج پالیسی میں ایک ہزار کے قریب کوٹہ ہارڈشپ کیلئے اور 300 کے قریب کوٹہ ای او بی آئی کے تحت رجسٹرڈ کم آمدنی والے مزدوروں کیلئے مختص ہوگا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ برس کا طویل حج 38 سے 42 دن اور مختصر حج 20 سے 25 دن پر محیط ہوگا جس دوران 12سال سے کم بچے حج کا سفر نہیں کرسکیں گے جبکہ عازمین حج کیلئے سعودی حکومت سے منظور شدہ ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق روڈ ٹو مکہ سہولت اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹ پر دی جائے گی جبکہ بغیر محرم خواتین اسلامی نظریاتی کونسل کی شرائط پر حج کرسکیں گی۔

Recent Posts

امن کی کوششوں میں پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے نظر آئے گی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی…

19 mins ago

14 اکتوبر کے بعد گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے…

24 mins ago

پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ…

26 mins ago

شلپا شیٹی اور راج کندرا کو عدالت سے ریلیف مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کو بمبئی ہائی…

28 mins ago

دھماکے میں جاں بحق چینی باشندوں کی میتیں چین روانہ

کراچی (قدرت روزنامہ) ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش حملے میں جاں بحق دونوں چینی…

32 mins ago

پی ٹی آئی رہنمااعظم سواتی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسدادِدہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کےاحتجاج کے دوران توڑپھوڑ کیس میں…

1 hour ago