دھماکے میں جاں بحق چینی باشندوں کی میتیں چین روانہ

کراچی (قدرت روزنامہ) ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش حملے میں جاں بحق دونوں چینی باشندوں کی میتیوں کو چین روانہ کردیا گیا۔

ایئر پورٹ سگنل کے قریب اتوار کی شب خودکش حملے میں جاں بحق دونوں چینی باشندوں LI JUN اور SUN HUAZHEN کی میتیوں کو گزشتہ روز شارع فیصل سے متصل چھیپا سرد خانے سے ایئر پورٹ منتقل کی گئیں۔

اس موقع پر سردخانے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موجود تھی جس نے اپنے حصار میں میتیوں کو ایئر پورٹ تک منتقل کیا جہاں سے انھیں آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے چین کے شہر بیجنگ لیجایا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری نے اولڈ ٹرمینل سے میتوں کو روانہ کیا، اس موقع پر پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ افسرا ن بھی موجود تھے۔دونوں جاں بحق چینی باشندوں کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر نے چینی باشندوں کے اہل خانہ اور بیجنگ حکومت سے اظہار افسوس بھی کیا۔

Recent Posts

امن کی کوششوں میں پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے نظر آئے گی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی…

18 mins ago

14 اکتوبر کے بعد گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے…

22 mins ago

پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ…

24 mins ago

شلپا شیٹی اور راج کندرا کو عدالت سے ریلیف مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کو بمبئی ہائی…

27 mins ago

آئندہ برس کی حج پالیسی منظور ، سرکاری حج پیکیج کتنا ہوگا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے…

49 mins ago

پی ٹی آئی رہنمااعظم سواتی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسدادِدہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کےاحتجاج کے دوران توڑپھوڑ کیس میں…

1 hour ago