شلپا شیٹی اور راج کندرا کو عدالت سے ریلیف مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کو بمبئی ہائی کورٹ سے بڑی راحت مل گئی۔ عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے جاری کردہ بے دخلی کے نوٹسز پر عبوری حکم دیا ہے، جس کے تحت ان کی ممبئی کے جُھو میں موجود گھر اور پونا کے پاونا ڈیم کے قریب فارم ہاؤس کی بے دخلی کو روکا گیا ہے۔

یہ نوٹسز ایک مبینہ کرپٹو پونزی اسکیم سے جڑی تحقیقات کے بعد ای ڈی کی جانب سے جاری کیے گئے تھے، جس میں شلپا اور راج کندرا کے اثاثے عارضی طور پر منسلک کیے گئے تھے۔ حالانکہ شلپا اور راج کندرا اس کیس میں بطور ملزم شامل نہیں ہیں، لیکن ان کے اثاثے ضبط کیے گئے تھے۔

جسٹس رویتی موہیتے دیری اور پی کے چوان پر مشتمل بنچ نے فیصلہ سنایا کہ شلپا اور راج کندرا کو اس وقت تک کوئی کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا جب تک وہ پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (PMLA) کے اپیلٹ اتھارٹی کے سامنے اپنا کیس نہیں لڑ لیتے۔

عدالت نے ای ڈی کو واضح طور پر کہا کہ بے دخلی کے نوٹسز پر کوئی عمل درآمد اس وقت تک نہیں کیا جائے گا جب تک اپیلٹ اتھارٹی اپنا فیصلہ نہ دے۔

Recent Posts

امن کی کوششوں میں پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے نظر آئے گی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی…

18 mins ago

14 اکتوبر کے بعد گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے…

23 mins ago

پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ…

25 mins ago

دھماکے میں جاں بحق چینی باشندوں کی میتیں چین روانہ

کراچی (قدرت روزنامہ) ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش حملے میں جاں بحق دونوں چینی…

31 mins ago

آئندہ برس کی حج پالیسی منظور ، سرکاری حج پیکیج کتنا ہوگا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے…

49 mins ago

پی ٹی آئی رہنمااعظم سواتی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسدادِدہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کےاحتجاج کے دوران توڑپھوڑ کیس میں…

1 hour ago