پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے آئینی ترامیم، آئینی عدالت اور دیگر سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ عدالتی اصلاحات اور آئینی عدالت کے قیام پر تمام سیاسی جماعتوں سے بات ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہمیشہ اچھی ملاقات رہی، کوشش ہے کہ عدالتی اصلاحات کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا کریں۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی جس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، آئینی عدالتوں اور عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی ترامیم کے حوالے سے تجاویز پر مشاورت کی گئی تھی۔بلاول بھٹو اور نواز شریف کی ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، شیری رحمان شامل تھیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کے وفد میں احسن اقبال، عرفان صدیقی، رانا ثنااللہ اور مرتضیٰ عباسی موجود تھے۔

Recent Posts

امن کی کوششوں میں پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے نظر آئے گی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی…

1 min ago

14 اکتوبر کے بعد گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے…

5 mins ago

شلپا شیٹی اور راج کندرا کو عدالت سے ریلیف مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کو بمبئی ہائی…

10 mins ago

دھماکے میں جاں بحق چینی باشندوں کی میتیں چین روانہ

کراچی (قدرت روزنامہ) ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش حملے میں جاں بحق دونوں چینی…

13 mins ago

آئندہ برس کی حج پالیسی منظور ، سرکاری حج پیکیج کتنا ہوگا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے…

32 mins ago

پی ٹی آئی رہنمااعظم سواتی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسدادِدہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کےاحتجاج کے دوران توڑپھوڑ کیس میں…

45 mins ago