14 اکتوبر کے بعد گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ 14 اکتوبر کے بعد ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی شروع ہو جائے گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راشد لنگڑیال نے کہا کہ گاڑی خریدنے اور نارمل بینک اکاؤنٹ رکھنے پر بھی پابندی ہوگی،ہم اسی سال آڈٹ کپیسٹی بڑھا رہے ہیں، ایک بیانیہ بنایا گیا کہ چند فیصد لوگ ٹیکس دیتے ہیں، انکم ٹیکس میں بنیادی مسئلہ انڈر فائلنگ ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ 30 لاکھ کے قریب لوگوں کو ٹیکس لائبلٹی ہے، 40 لاکھ گھر ایسے ہیں جن میں ایئرکنڈیشنر لگا ہوا ہے، نان فائلرز بھی بہت بڑا پرابلم ہے، یہ بات درست ہے کہ کم لوگ ٹیکس دیتے ہیں۔

راشد لنگڑیال نے کہا کہ ہم نے کمپنیوں کے ڈکلیئرڈ سیلز ٹیکس کا موازنہ کیا، اسٹیل سیکٹرمیں ایک کمپنی کہتی ہے 7 فیصد ٹیکس ہے، دوسری کہتی ہے 21 فیصد ہے، ہمارے ہاں لوگوں میں سچ بولنے کا رجحان بہت کم ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ سیلز ٹیکس لاء کے تحت غلط ڈیٹا دینا کرمنل آفنس ہے، بینک میں ڈکیتی کرنا اور انکم ٹیکس میں غلط ڈیٹا ڈالنا، دونوں میں فرق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی دینے کا حق کسی کو نہیں، ہم نے کچھ کیسز میں پوری پراسیکیوشن نہیں کی، فیلڈ میں ہمارے افسران کی تنخواہیں بہت کم ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ کسٹم سائڈ پر سمگلنگ کا بہت ایشو ہے، کسٹم کی پورٹس پر کام ہورہا ہے، دسمبر تک فعال ہوجائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس ٹرانسفارمیشن چند ماہ کا کام نہیں، ٹیکس ٹرانسفارمیشن میں چند سال لگتے ہیں، سیلز ٹیکس آن گڈز بھارت میں صوبوں کے پاس، پاکستان میں وفاق کے پاس ہے۔

Recent Posts

امن کی کوششوں میں پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے نظر آئے گی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی…

5 mins ago

پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ…

11 mins ago

شلپا شیٹی اور راج کندرا کو عدالت سے ریلیف مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کو بمبئی ہائی…

14 mins ago

دھماکے میں جاں بحق چینی باشندوں کی میتیں چین روانہ

کراچی (قدرت روزنامہ) ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش حملے میں جاں بحق دونوں چینی…

17 mins ago

آئندہ برس کی حج پالیسی منظور ، سرکاری حج پیکیج کتنا ہوگا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے…

36 mins ago

پی ٹی آئی رہنمااعظم سواتی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسدادِدہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کےاحتجاج کے دوران توڑپھوڑ کیس میں…

49 mins ago