ایس سی او اجلاس: انتظامیہ نے شہر بھر کے ہوٹلز اور شادی ہالز کو نوٹسز دینے کی تردید کردی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے موقع پر جڑواں شہروں میں ہوٹلز اور شادی ہالز کو نوٹسز دیے جانے کی خبروں کو انتظامیہ نے مسترد کردیا۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صرف کلب روڈ پر واقع شادی ہالز اور ہوٹلز کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ صرف یہ شادی ہالز اور ہوٹلز ایس سی او اجلاس کے دوران کوئی عوامی پروگرام نہیں رکھیں گے۔
ترجمان کے مطابق ہوٹلز اور شادی ہالز کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سرگرمیاں محدود کرنے کی درخواست کی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ روٹ پر واقع ہوٹلز اور شادی ہالز کی انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹس ملنے کی صورت میں ہی سرگرمیاں محدود کرنا ہوں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کی راولپنڈی اور اسلام آباد کے شادی ہالز، کیفے، ریسٹورینٹ اور اسنوکر کلب بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ حکومت نے ایس سی او اجلاس کے موقع پر 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیلات کا اعلان کر رکھا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی ایم اور حکومتی جرگہ کے مذاکرات کامیاب

پشاور(قدرت روزنامہ)پی ٹی ایم اور حکومتی جرگہ کے مذاکرات کامیاب هو گئے۔آج سے تین دن…

9 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی دکی میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کی مذمت

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی دکی میں بے گناہ مزدوروں کے…

20 mins ago

دکى: مسلح افراد کی کوئلہ کانوں پر حملہ۔ 20 مزدوروں شہید

دکی(قدرت روزنامہ)مسلح افراد کی کوئلہ کانوں پر حملہ۔ 20 مزدوروں شہید۔ضلع ژوب سے تعلق رکھنے…

35 mins ago

تربت، نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

تربت(قدرت روزنامہ)تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک…

47 mins ago

قائداعظم یونیورسٹی: طلبا کے 2 گروپوں میں تصادم، بوائز ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قائدِ اعظم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبا کے 2 گرپوں میں تصادم کے…

1 hour ago

علی امین گنڈاپور نے فیصل کریم کنڈی کو ٹیلیفون کرکے کیا کہا؟ گورنر نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین…

1 hour ago