’منافقت چھوڑ دیں‘، محسن نقوی کی معافی سے متعلق بیان دینا عمر ایوب کو بھاری پڑگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب خان کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز نہ کریں اور ان لوگوں سے معافی مانگیں جن کے لوگ آپ نے شہید کیے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے وفاقی وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے آرڈرز پر ہی عمران خان، شاہ محمود قریشی اور باقی لوگ جیل میں قید ہیں اور ان سے ملاقات کی بھی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ منافقت نہ کریں۔
عمر ایوب خان کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک صارف نے عمر ایوب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ منافقت چھوڑ دیں، محسن نقوی اس قابل نہیں کہ ایسا حکم جاری کر سکیں۔ اگر آپ کمپنی کمانڈر کا نام نہیں لے سکتے تو بات مت کریں۔
ایک صارف نے عمر ایوب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کے صبر کا پیمانہ ابھی تک لبریز نہیں ہوا۔
ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ عمر ایوب صرف بڑھکیں مار رہے ہیں، عوام عمران خان کے لیے باہر نکلنا چاہتی ہے لیکن کوئی نہ کوئی چال چل کر اسے بھی کنفیوز کردیتے ہیں۔ یہ قیادت عمران خان کے ساتھ بالکل مخلص نہیں۔
خان نامی صارف نے کہا کہ روز کی بنیاد پر انٹرویو دینے سے کچھ نہیں ہوگا۔ ایک بار باہر نکل کر بھی دکھائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے پی ٹی آئی آئی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بزدل ہے۔

Recent Posts

قائداعظم یونیورسٹی: طلبا کے 2 گروپوں میں تصادم، بوائز ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قائدِ اعظم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبا کے 2 گرپوں میں تصادم کے…

12 mins ago

علی امین گنڈاپور نے فیصل کریم کنڈی کو ٹیلیفون کرکے کیا کہا؟ گورنر نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین…

25 mins ago

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے…

34 mins ago

سابق دوست موجودہ سیاسی حریف: علی امین اور فیصل کریم کنڈی کی ملاقات کیسی رہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کو کالعدم قرار دیے جانے کے…

48 mins ago

ایس سی او اجلاس: اسلام آباد میں تعطیلات، او اے لیول امتحانات کے انعقاد کی اجازت دیدی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر…

59 mins ago

ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ: پاکستان کی کتنی جامعات ٹاپ 500 میں شامل؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2025 کے ٹاپ 500 اداروں میں صرف ایک جامعہ…

1 hour ago