خیبرپختونخوا میں امن و امان کے معاملے پر لائحہ عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا، ترجمان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کے قیام سے متعلق معاملے کے حل کے لیے مشاورت اور لائحہ عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے اس سلسلہ میں جرگہ کے انعقاد کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
حکومت خیبرپختونخوا کے ترجمان نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں جرگہ منعقد ہوا، جس تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی بشمول تمام سیاسی جماعتوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو جرگہ کے لیے اختیارمند کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی جرگہ میں شریک تھے، جرگہ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو افہام وتفہیم سے معاملے کوحل کرنے کے لیے جرگہ کرنے کی ذمہ داری سونپی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے جرگے کی طرف سے دیے گئے اختیار کو بشکریہ قبول کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کی۔ ترجمان حکومت خیبرپختونخوا نے کہا کہ معاملے کے حل کے لیے مشاورت اور لائحہ عمل جلد مکمل کیا جائے گا، وزیراعلیٰ نے اپنی نگرانی میں اس جرگہ کا میزبان بن کر جرگہ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔
واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ جرگہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی اور دیگر پارلیمنٹیرینز نے بھی شرکت کی۔ جرگے میں تمام قائدین نے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے افہام و تفہیم سے معاملات کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Recent Posts

سوشل میڈیا ٹرولز کے لیے بری خبر، خلیل الرحمان قمر کا نیا انٹرویو سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خلیل الرحمان قمر ایک مشہور پاکستانی مصنف اور پروڈیوسر ہیں جنہوں نے…

3 mins ago

وہ وقت جب فلم کے سیٹ پر اداکارہ ریکھا نے ہریتک روشن کو زور دار تھپڑ دے مارا لیکن کیوں ؟ جانئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) ہریتھک روشن نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ایک سین کی…

8 mins ago

آئی پی پیز سے معاہدے کی منسوخی سے بجلی صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے پانچ انڈپینڈنٹ پاور پروڈیسرز (آئی پی پیز)…

12 mins ago

چینی انجینیئرز پر حملہ: سزائے موت کے منتظر 2 دہشت گرد مبینہ حملے میں ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)داسو ہائیڈروپاور پروجیکٹ سے وابستہ چینی انجینیئرز پر حملہ میں سزائے موت…

19 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس:لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کیخلاف ریفرنس کی قانونی حیثیت پر دلائل طلب کرلئے

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس کی قانونی حیثیت پر…

20 mins ago

سابق سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کی گرفتاری سامنے آنے پر درخواست خارج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ محمد اکرم کی گرفتاری سامنے آنے پر درخواست واپس…

25 mins ago