معاشی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس پاکستان میں منعقد ہونا ہمارے لیے باعث اعزاز ہے۔
اسلام آباد میں چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام منعقدہ میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہاکہ معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں اور اس کے ثمرات اب عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں پاکستان کے 80 ہزار شہری شہید ہوگئے، اس حوالے سے علاقائی تعاون سے خطے میں امن کو فروغ ملے گا۔
عطااللہ تارڑ نے کہاکہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بھاری نقصان ہورہا ہے حالانکہ زہریلی گیسوں کے اخراج میں ہمارا ایک فیصد بھی حصہ نہیں، اس لیے علاقائی تعاون موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اہم ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم نے ایس سی او کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ عالمی امن کی بات کی ہے، آستانہ میں بھی فلسطین کے مسئلے کو اجاگر کیا گیا، اب بھی ضروری ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں فلسطین کے معاملے پر بات کی جائے۔
انہوں نے کہاکہ دنیا میں امن اس وقت قائم ہوگا جب مشرق وسطیٰ میں طویل المدتی امن قائم ہو، دنیا کو ماننا ہوگا کہ نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان کی 68 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، ایف بی آر میں اصلاحات کی وجہ سے ٹیکس فائلرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

Recent Posts

خاتون ٹیچر کو بچوں سے ٹانگوں کا مساج کروانا مہنگا پڑ گیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) سکول تعلیم حاصل کرنے کی جگہ ہوتی ہے لیکن کبھی کبھار…

5 mins ago

سوشل میڈیا ٹرولز کے لیے بری خبر، خلیل الرحمان قمر کا نیا انٹرویو سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خلیل الرحمان قمر ایک مشہور پاکستانی مصنف اور پروڈیوسر ہیں جنہوں نے…

8 mins ago

وہ وقت جب فلم کے سیٹ پر اداکارہ ریکھا نے ہریتک روشن کو زور دار تھپڑ دے مارا لیکن کیوں ؟ جانئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) ہریتھک روشن نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ایک سین کی…

13 mins ago

آئی پی پیز سے معاہدے کی منسوخی سے بجلی صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے پانچ انڈپینڈنٹ پاور پروڈیسرز (آئی پی پیز)…

17 mins ago

چینی انجینیئرز پر حملہ: سزائے موت کے منتظر 2 دہشت گرد مبینہ حملے میں ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)داسو ہائیڈروپاور پروجیکٹ سے وابستہ چینی انجینیئرز پر حملہ میں سزائے موت…

24 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس:لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کیخلاف ریفرنس کی قانونی حیثیت پر دلائل طلب کرلئے

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس کی قانونی حیثیت پر…

25 mins ago