ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ: پاکستان کی کتنی جامعات ٹاپ 500 میں شامل؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2025 کے ٹاپ 500 اداروں میں صرف ایک جامعہ ایسی ہے جس کا تعلق پاکستان سے ہے۔
اس سال ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2025 میں 115 ممالک اور خطوں کے 2 ہزار سے زیادہ اداروں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔
پاکستان میں 47 درجہ بندی والی یونیورسٹیاں ہیں۔ اس لحاظ سے پاکستان تائیوان کے ساتھ عالمی سطح پر 14ویں نمبر پر ہے۔
ملک کا اعلیٰ درجے کا ادارہ قائداعظم یونیورسٹی جو 401-500 بینڈ میں ہے نے گزشتہ سال سے اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئی ہے۔
پاکستان کی 8 یونیورسٹیاں 601-800 بینڈ میں ہیں جو پچھلے سال سے ایک زیادہ ہے۔ ملاکنڈ یونیورسٹی 801-1,000 رینج سے اس بینڈ پر منتقل ہوگئی ہے جبکہ مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کا رینک نیچے آگیا ہے۔
سکھر آئی بی اے یونیورسٹی ایک نئی رینکڈ جامعہ ہے۔ یہ اس اس سال بھی 601-800 بینڈ میں داخل ہوئی تاہم صرف 7 پاکستانی یونیورسٹیوں نے اپنی درجہ بندی بہتر کی ہے جب کہ 10 کے درجوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
عالمی سطح پر نمبر ایک کون؟
عالمی سطح پر آکسفورڈ یونیورسٹی مسلسل 9 سال تک ریکارڈ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔ میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دوسرے نمبر پر ہے جبکہ اس کے بعد ہارورڈ یونیورسٹی آتی ہے جو تیسرے نمبر پر ہے۔
ایشیا میں اس سال 35 ممالک کی 853 یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ پاکستان کے 47 اداروں نے ملک کو براعظم میں سب سے زیادہ نمائندگی کرنے والے چھٹی پوزیشن والے ملک کے طور پر رکھا ہے۔
سنہ2025 کی عالمی یونیورسٹی کی درجہ بندی سب سے زیادہ جامع، سخت اور متوازن عالمی درجہ بندی ہے جس میں کارکردگی کے 18 اشاریوں میں تحقیق پر مبنی جامعات کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ یہ اشاریے تدریس، تحقیق، علم کی منتقلی، اور بین الاقوامی کاری کا احاطہ کرنے والے 5 اہم ستونوں میں تقسیم کے گئے ہیں۔

Recent Posts

پاکستان کو دشمن کی ضرورت نہیں، فیڈریشن کے بر سر اقتدار حاکم خود ریاست کے دشمن ہیں، نواب رئیسانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلیٰ چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے سما جی…

6 mins ago

معدنیاتی خزانوں کو قبضہ کرنے کیلئے سرکاری کارروائی کو دہشتگردی کا نام دیا جاتا ہے، جو ناقابل قبول ہے ،محمود اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ و پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود…

19 mins ago

دیدگ و شمریز بلوچ لاہور سے لاپتہ، غیر قانونی حراست کی مذمت کرتے ہیں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی…

28 mins ago

کوئٹہ، موسی کالونی، گھریلو رنجش کی بنا پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے موسی کالونی میں گھریلو رنجش کی بنا پر بیٹے…

38 mins ago

ائیر جناح کی زیادتیوں کےخلاف سینٹ میں بھر پور آواز اٹھائیں گئے سینیٹرجان بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری سینیٹرجان بلیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ…

46 mins ago

پی ٹی ایم اور حکومتی جرگہ کے مذاکرات کامیاب

پشاور(قدرت روزنامہ)پی ٹی ایم اور حکومتی جرگہ کے مذاکرات کامیاب هو گئے۔آج سے تین دن…

1 hour ago