قائداعظم یونیورسٹی: طلبا کے 2 گروپوں میں تصادم، بوائز ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قائدِ اعظم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبا کے 2 گرپوں میں تصادم کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے اور انتظامیہ نے بوائز ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
قائدِ اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں 2 گروپوں پختون اسٹوڈنٹس کونسل اور پنجاب اسٹوڈنٹس کونسل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد طلبا زخمی ہوگئے، تصادم یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ہوا۔ زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ایک طالبعلم کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
طلبا کے گروپس کے درمیان تصادم کے دوران ہاسٹل میں طلبا تنظیم کی جانب سے آگ بھی لگائی گئی ہے، جس کے باعث ہاسٹل کے 2 کمرے جل گئے جبکہ طلبا کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی اور پولیس کی بھاری نفری بھی قائدِ اعظم یونیورسٹی میں پہنچ گئی تھی۔
تصادم کے بعد اسلام آباد پولیس کی 6 موبائلز، 2 قیدی وینز اور ایک بکتر بند گاڑی بھی موقع پر پہنچ گئیں اور پولیس کی بھاری نفری کو ہاسٹلز کے باہر تعینات کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق زیادہ تر طلبا فائرنگ سے زخمی ہوئے اور پولیس کی موجودگی میں طلبا گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی گئی۔
ادھر یونیورسٹی انتظامیہ نے بوائز ہاسٹلز خالی کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ہاسٹلز شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی کانفرنس کے باعث خالی کروائے جا رہے ہیں۔ یونیورسٹی نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں شیڈول ایس سی او سربراہی اجلاس کے باعث یونیورسٹی 14، 15 اور 16 اکتوبر 2024 کو بند رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کیپٹل پولیس کے خط کے تحت وائس چانسلر نے 17 اور 18 اکتوبر کو بھی تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی ہیں، اس طرح یونیورسٹی کے ہوسٹلز 11 اکتوبر سے 20 کتوبر 2024 تک بند رہیں گے۔ انتظامیہ نے طلبا کو کل سے ہاسٹلز چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے اور 20 اکتوبر تک جامعہ کے بوائز ہاسٹلز بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل بھی قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبا کے گروپوں میں تصادم ہوا تھا اور 25 افراد زخمی ہوئے تھے۔ پنجابی اسٹوڈنٹس کونسل اور پختون اسٹوڈنٹس کونسل کے درمیان خوفناک تصادم کا مقدمہ 380 طلبا کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیا گیا تھا۔

Recent Posts

ڈی سی کوئٹہ طالبعلم کی بازیابی کی ناکامی کے بعد دھمکیوں پر اتر آیا مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار DC ہوگا، نصر اللہ زیرے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوانیشنل اعوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ زہرے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مجھے سنگین…

3 mins ago

پاکستان سے غیر مشروط وفاداری آئین کا جز اور ہمارا اخلاقی فرض ہے وزیر اعلی بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منگل کو یہاں جناح الائیٹ اسکول سائنس…

9 mins ago

کچلاک پولیس پرنامعلوم افراد کی فائرنگ ،2افراد گرفتار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کچلاک پولیس پرنامعلوم افراد کی فائرنگ جوابی کاروائی 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار…

15 mins ago

کوئٹہ میں موسم سرد ہوتے ہی ڈرائی فروٹس کی قیمتیں بڑھ گئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں موسم سرد ہوتے ہی ڈرائی فروٹس کی قیمتیں بڑھ گئی، چلغوزے کی…

20 mins ago

بلوچستان کی زمین زعفران کی کاشت کیلئے بہترین ہے، زرعی ماہرین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے زمینداروں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ صوبے کی آب وہوا…

26 mins ago

بلوچستان کا مستقبل روشن، طلبہ محنت جاری رکھیں: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مستقبل روشن ہے،…

35 mins ago