چینی انجینیئرز پر حملہ: سزائے موت کے منتظر 2 دہشت گرد مبینہ حملے میں ہلاک


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)داسو ہائیڈروپاور پروجیکٹ سے وابستہ چینی انجینیئرز پر حملہ میں سزائے موت کے منتظر 2 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کے مبینہ حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں، پولیس کے مطابق یہ جان لیوا حملہ 5 دہشت گردوں کو ساہیوال جیل سے منتقلی کے دوران کیا گیا۔
پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی محکمہ (سی ٹی ڈی) کے مطابق داسو ڈیم حملہ میں گرفتار 5 دہشت گردوں کو تھریٹ الرٹ کے پیش نظر ساہیوال جیل سے منتقل کیا جارہا تھا جب ان کے ساتھیوں نے پولیس قافلہ پر حملہ کیا، جس میں گرفتار 2 دہشت گرد فرار ہوتے ہوئے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ساہیوال کی سمندری روڈ کے نزدیک پیش آنیوالے اس واقعہ میں ہلاک دہشت گرد محمد حسین اور محمد ایاز تھے جبکہ بقیہ 3 دہشت گرد دوسری وین میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے، خیال رہے کہ دونوں مجرمان کو عدالت پہلے ہی چینی انجینیئرز پر حملے کے مقدمہ میں سزائے موت سنا چکی تھی۔
14 جولائی 2021 کو داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر کام کرنے والے چینی انجینیئرز کو لے جانے والی بس پر حملے میں 9 چینی اور 4 پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے تھے، ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نومبر 2022 میں اسی حملے کے ماسٹر مائنڈ محمد حسین اور محمد ایاز کو سزائے موت کی سزا سنائی تھی۔
عدالت نے ملزمان محمد حسین عرف زوان اور محمد ایاز عرف جانباز کو دفعہ 302 پی پی سی کےتحت 13 مرتبہ اور 7 (اے) اے ٹی اے کے تحت جرم کے ارتکاب پر 13 مرتبہ سزائے موت سنائی تھی، عدالت نے ہر مجرم پر 15 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔
ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی نے دفعہ 324 پی پی سی کے تحت اقدام قتل کے جرم میں دونوں مجرموں کو 10 سال قید، دفعہ 337 پی پی سی کے تحت دو سال قید، دفعہ 427 پی پی سی کے تحت 2 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی۔

Recent Posts

اداکار اعجاز اسلم کی والدہ انتقال کرگئیں

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہوراداکار اعجاز اسلم کی والدہ انتقال کرگئی ہیں۔ اداکار…

1 min ago

نمبرز پورے ہیں تاہم حکومت تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے، بلاول بھٹوزرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

4 mins ago

عمران خان توشہ خانہ نااہلی کیس: وکیل الیکشن کمیشن کو تیاری کیلئے 2 ہفتوں کی مہلت

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان توشہ خانہ نااہلی…

17 mins ago

حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کردیا، فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کردیا، فضل…

17 mins ago

رانا ثنا ء اللہ نے مجوزہ آئینی ترمیم اور تحریک انصاف کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا ء اللہ نے مجوزہ آئینی…

21 mins ago

ریفائنری سیکٹر میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری داؤ پر لگ گئی، فیصلہ سازی میں تاخیر کیوں ہوئی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ریفائنری سیکٹر میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری داؤ پر لگ گئی،…

34 mins ago