وہ وقت جب فلم کے سیٹ پر اداکارہ ریکھا نے ہریتک روشن کو زور دار تھپڑ دے مارا لیکن کیوں ؟ جانئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) ہریتھک روشن نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ایک سین کی شوٹنگ کے دوران بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ ریکھا نے ان کے گال پر زور کا تھپڑ مارا تھا ، جس پر وہ ہکا بکا رہ گئے تھے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ’کوئی مل گیا‘ ہریتھک روشن کی ایک بلاک بسٹر فلم ہے، جس نے باکس آفس پر کروڑوں کا بزنس کیا تھا۔ اس فلم کو ہریتھک روشن کے والد اور ماضی کے خوبرو اداکار راکش روشن نےڈائریکٹ کیاتھا، ریکھا نے اس فلم میں ماں کا کردار ادا کیا تھا۔ جبکہ پریٹی زنٹا فلم کی مرکزی ہیروئن تھیں۔

اس فلم میں کئی جذباتی سین تھے ایسا ہی ایک سین آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہوگا ، جب ہریتھک روشن اپنے والد کے کمپیوٹر سے ایلینز کو سگنل بھیجتے ہیں۔ اس سین کی شوٹنگ کے دوران ہرتیھک روشن نے خودانکشاف کیاکہ اس سین کی شوٹنگ کرتے ہوئے وہ ایک کے بعد ایک غلطیاں کیے جارہے تھے۔

بھارتی میڈہا کے مطابق ایک انٹرویو میں ہریتھک نے کہا کہ وہ سیٹ پر پہنچے تو انہیں یہ معلوم ہوا کہ انہوں نے غلطی سے دوسرے سین کی تیاری کرلی تھی۔اداکار نے بتایا کہ اس دن ہمیں وہ سین لازما شوٹ کرنا تھا، جس میں فلم میں میری ماں سونیا(ریکھا) میرا گال پیار سے تھپتھپاتی ہیں اور میں روتے ہوئے کہتا ہوں کہ میں دوسرے لوگوں کی طرح نارمل کیوں نہیں ہوں۔

یہ ایک مشکل سین تھا اور جب مجھے معلوم ہوا کہ اس سین کی شوٹنگ اسی دن ہے تو میں پریشان ہوگیا ۔ میں 45 منٹ تک اپنی گاڑی میں بیٹھ کر یہ سوچتا رہا کہ مجھے کیا کرنا چاہیے ۔ اس فلم کے ڈائریکٹر میرے والد تھے اور مجھے بخوبی علم تھا کہ وہ کسی بھی صورت شوٹنگ ملتوی نہیں کریں گے۔

ہریتھک نے مزید تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں خود کو ذہنی طور پر تیار کرنے کے بعد سین کی شوٹنگ کے لیے سیٹ پر پہنچا۔ سین شوٹ ہونے سے پہلے ریکھا جی آئیں اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ سین میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے وہ مجھے گالوں پر تھپڑ ماریں گی اور میں اس کے لیے خود کو پہلے سے تیار کرلوں۔میں نے اسے مذاق سمجھ کر ریکھاجی کی بات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا۔ لیکن سین اسٹارٹ ہوتے ہی ریکھا جی نے میرے گال پر زور کا تھپڑ مارا تو میں دنگ رہ گیا۔ میں اس منظر میں واقعی رو رہاتھا ۔ کیونکہ میرے تمام جذبات باہر نکل چکے تھے۔

Recent Posts

اداکار اعجاز اسلم کی والدہ انتقال کرگئیں

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہوراداکار اعجاز اسلم کی والدہ انتقال کرگئی ہیں۔ اداکار…

7 mins ago

نمبرز پورے ہیں تاہم حکومت تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے، بلاول بھٹوزرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

11 mins ago

عمران خان توشہ خانہ نااہلی کیس: وکیل الیکشن کمیشن کو تیاری کیلئے 2 ہفتوں کی مہلت

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان توشہ خانہ نااہلی…

24 mins ago

حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کردیا، فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کردیا، فضل…

24 mins ago

رانا ثنا ء اللہ نے مجوزہ آئینی ترمیم اور تحریک انصاف کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا ء اللہ نے مجوزہ آئینی…

27 mins ago

ریفائنری سیکٹر میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری داؤ پر لگ گئی، فیصلہ سازی میں تاخیر کیوں ہوئی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ریفائنری سیکٹر میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری داؤ پر لگ گئی،…

40 mins ago