اداکار عقیل ملک نے اداکارہ وجیہہ کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی، حیران کن انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی اداکار عقیل ملک نے حال ہی میں ایک شو کے دوران وجیہہ خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں پہلی مرتبہ کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کا احترام کرتے ہیں، وجیہہ خان کی منگنی ہونے جارہی ہے، میں ایک ایسےفردکے پیچھے نہیں بھاگ سکتا جو کسی اورسے منسوب ہو۔

عقیل ملک ایک مشہور پاکستانی اداکار ، ماڈل، بزنس مین اور انٹر پرینیورہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور رئیلٹی شو تماشہ میں شرکت کے بعد توجہ حاصل کی۔ عقیل ملک تماشہ 3 کے فاتح تھے۔ ان کے دیگر قابل ذکر کرداروں میں فیچر فلم ’شیردل‘ اور ڈرامہ سیریل ’محبت سترنگی‘ شامل ہیں۔

وجیہہ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے عقیل ملک کا کہنا تھا کہ، میرے مداحوں نے تمام لڑکیوں کے ساتھ میری ریلز بنائی ہیں۔ وجیہہ خان بہت اچھی لڑکی ہے اس کا لباس اور اسٹائل بھی اچھا تھا۔ میں سیٹ پر تمام لڑکیوں کے ساتھ ایک خاندان کی طرح پیش آتا تھااور اب بھی ایک فیملی کی طرح ان کی عزت کرتا ہوں۔

اداکار نے مزید کہا کہ مجھے پہلے دن سے وجیہہ پسند تھی لیکن مجھے نہیں معلوم تھا کہ وجیہہ کے ساتھ میری دوستی کو مداحوں کی جانب سے اسکرین پر کس طرح دیکھا جا رہا ہے اور پھر وجیہہ خان نے بھی اس حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیاتو میں نے اس کا احترام کیا اور اس سے دوررہنا شروع کر دیا کیونکہ اس کی تشویش بجا تھی ۔ اس کی منگنی ہونے جارہی تھی اورمیں ایک ایسےفردکے پیچھے نہیں بھاگ سکتا جو کسی اورسے منسوب ہو۔

اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سنگل ہیں اور شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ارینجڈ میرج پر یقین رکھتے ہیں لیکن اسے محبت کی شادی میں تبدیل کریں گے۔

عقیل ملک کا کہنا ہے کہ وہ سمجھدار ساتھی کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی زندگی کے اس مرحلے پر شادی کرنے کے لئے تیار ہیں اور ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو ایک ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Recent Posts

نمبرز پورے ہیں تاہم حکومت تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے، بلاول بھٹوزرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

1 min ago

عمران خان توشہ خانہ نااہلی کیس: وکیل الیکشن کمیشن کو تیاری کیلئے 2 ہفتوں کی مہلت

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان توشہ خانہ نااہلی…

14 mins ago

حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کردیا، فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کردیا، فضل…

14 mins ago

رانا ثنا ء اللہ نے مجوزہ آئینی ترمیم اور تحریک انصاف کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا ء اللہ نے مجوزہ آئینی…

18 mins ago

ریفائنری سیکٹر میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری داؤ پر لگ گئی، فیصلہ سازی میں تاخیر کیوں ہوئی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ریفائنری سیکٹر میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری داؤ پر لگ گئی،…

30 mins ago

ملک بھر میں 5نئے ریڈار اور 300 آٹو میٹک ویدر اسٹیشن نصب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )محکمہ موسمیات کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے اہم فیصلہ کیا گیا…

35 mins ago