پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس،پی ٹی آئی کا کوئی وکیل سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس میں پی ٹی آئی کا کوئی وکیل سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،پی ٹی آئی کی طرف سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا، وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ ایڈووکیٹ حامد خان کی التوا کی درخواست آئی ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ التوا کی درخواست کا پیراگراف نمبر دو پڑھیں،حامد خان کی فیملی مصروفیت بارے پیرا گراف پڑھا گیا، چیف جسٹس نے کہا کہ اس سے پہلے اس نوعیت کی درخواست نہیں دیکھی،کیا پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن ہو گئے۔

وکیل اکبر ایس بابر نے کہاکہ 3مارچ کو انٹراپارٹی الیکشن ہوئے جو چیلنج ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ اس کیس میں تو بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیئے تھے،سپریم کورٹ نے کہاکہ کیس میں مزید التوا نہیں دیں گے،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 21اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق سپیکر قومی و پنجاب اسمبلی کے خطوط پر قانونی ونگ سے رائے طلب کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق سپیکر قومی و پنجاب…

6 mins ago

وفاق نے 18 ویں ترمیم پرعمل شروع کردیا، ساری وزارتیں ختم کردیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق نے 18 ویں ترمیم…

7 mins ago

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر لیگل وِنگ سے رائے طلب کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر لیگل وِنگ سے رائے طلب…

9 mins ago

حکومت نے واضح کیا نمبر پورے ہونے کے باوجود تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وزیرقانون نے واضح کیا کہ…

10 mins ago

انگلینڈ سےبدترین شکست، پی سی بی کا شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود…

15 mins ago

اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کیلیے حتمی تاریخ دیدی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کے…

23 mins ago