ریفائنری سیکٹر میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری داؤ پر لگ گئی، فیصلہ سازی میں تاخیر کیوں ہوئی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ریفائنری سیکٹر میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری داؤ پر لگ گئی، فیصلہ سازی میں تاخیر کیوں ہوئی ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ریفائنری سیکٹر میں6 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری داؤ پر لگ گئی، او سی اے سی کا کہنا ہے کہ نفاذ کے معاہدوں پر دستخط کیلئے 11دن باقی، کسی نے بھی اوگرا کیساتھ آئی اے پر دستخط نہیں کیے۔

“جنگ ” کے مطابق ریفائنریز کی جانب سے نفاذ کے معاہدوں (آئی ایز) پر دستخط کرنے کیلئے22 اکتوبر 2024کی آخری تاریخ کو پورا کرنے میں صرف 11 دن باقی ہیں، لیکن کسی نے بھی دستخط نہیں کیے جیساکہ حکومت کے اعلیٰ عہدے اپنے اپ گریڈ منصوبوں کے لیے 6 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کو داؤ پر لگاتے ہوئے مالی سال 25 کے فنانس بل میں عائد ڈیزل، پیٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر سیل ٹیکس چھوٹ کی رکاوٹ کو حل کرنے میں ناکام رہے۔

2 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ڈی جی ایس آئی ایف سی (خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل) کو لکھے گئے خطوط میں آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین عادل خٹک نے فیصلہ سازی میں تاخیر کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ریفائنریز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر مشتمل ڈاؤن سٹریم آئل سیکٹر کو وجودی بحران کا سامنا ہے۔

Recent Posts

پیٹرول پمپس، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع مزید بڑھانے کی سمری تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول پمپس اور آئل مارکیٹنگ…

18 mins ago

ایف بی آر کا غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر منقولہ جائیداد…

20 mins ago

خیبرپختونخوا حکومت کا صوبائی ملازمین کی رہائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی ملازمین کی رہائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع…

25 mins ago

اداکارہ زرنش خان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے معافی مانگ لی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو…

27 mins ago

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

لاہور (قدرت روزنامہ )عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…

34 mins ago

پی سی بی نے قومی ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بار پھر نئی قومی…

40 mins ago