عمران خان توشہ خانہ نااہلی کیس: وکیل الیکشن کمیشن کو تیاری کیلئے 2 ہفتوں کی مہلت

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان توشہ خانہ نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کے وکیل کو تیاری کیلئے2 ہفتوں کی مہلت دے دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں 5 سالہ نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے اپنے دلائل مکمل کر لیے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل شہزاد شوکت نے موقف اختیار کیا کہ بیر سٹر علی ظفر نے لاہور ہائی کورٹ کے جس عدالتی فیصلے کا حوالہ دیا ہے میں اس سے آگاہ نہیں۔عدالت نے کہا کہ ہم کیس کی سماعت 2 ہفتوں تک کیلئے ملتوی کردیتے ہیں جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا یہ بہتر ہو گا، اس وقت تک میں بطور صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بھی نہیں رہوں گا، سپریم کورٹ بار ایسویسی ایشن کی ذمہ داری مجھ پر سے ختم ہو چکی ہو گی۔

بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Recent Posts

پیٹرول پمپس، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع مزید بڑھانے کی سمری تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول پمپس اور آئل مارکیٹنگ…

11 mins ago

ایف بی آر کا غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر منقولہ جائیداد…

14 mins ago

خیبرپختونخوا حکومت کا صوبائی ملازمین کی رہائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی ملازمین کی رہائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع…

18 mins ago

اداکارہ زرنش خان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے معافی مانگ لی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو…

20 mins ago

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

لاہور (قدرت روزنامہ )عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…

28 mins ago

پی سی بی نے قومی ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بار پھر نئی قومی…

34 mins ago