انتظار پنجوتھہ کہاں ہیں کچھ پتا نہیں چلا، اسلام آباد پولیس کا عدالت میں بیان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے وکیل انتظار پنجھوتھہ کی گمشدگی پر لاعلمی کا اظہار کردیا اور کہا ہے کہ ان کا کچھ پتا نہیں چلا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن انتظار پنجھوتھہ کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی جو کہ چیف جسٹس عامر فاروق کے روبرو ہوئی۔ ڈی آئی جی پولیس، ڈی ایس پی لیگل ہائیکورٹ ساجد چیمہ و دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
عدالت کو بتایا گیا کہ ایڈووکیٹ انتظار پنجوتھہ کا ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ تمام خفیہ اداروں کو خطوط لکھے جا چکے ہیں، ہم نے اس کیس میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی ہوئی ہے۔
عدالت نے کہا کہ مرزا آصف ایڈوکیٹ کا بیان ہے وہ راولپنڈی نہیں بلکہ واپس اسلام آباد آیا ہے۔ اس پر ڈی آئی جی نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آرہا ہے انتظار پنجھوتھہ راولپنڈی جا رہا ہے، راولپنڈی کے سی سی ٹی وی دیکھنے کے لیے ہم نے لکھا ہے۔
عدالت نے اسلام آباد پولیس کو ہدایت دی کہ میں جمعہ کے بعد کیس رکھ رہا ہوں راولپنڈی پولیس سے پوچھ کر بتائیں۔

Recent Posts

جے یو آئی کا مجوزہ آئینی مسودہ بھی منظر عام پر آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت علماء اسلام کی آئین میں ترامیم کا مجوزہ مسودہ منظر عام…

35 mins ago

عمران خان کی گرفتاربہنوں کو اڈیالہ جیل کے بجائے کہیں اور منتقل کردیا گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دو بہنوں علیمہ خان اور عظمی خانم…

50 mins ago

پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی صنعتی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان اور سعودی عرب نے بائی لیٹرل ڈیفنس انڈسٹریل فورم میں دونوں ممالک کے…

52 mins ago

بلوچستان میں کسی فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دہشتگردی کے خلاف اتفاق رائے پیدا کرنے کی…

54 mins ago

ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا کی ایلوش یادیو سے بڑھتی قربتیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کی قربتیں ان دنوں…

3 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے…

3 hours ago