حکومت نے واضح کیا نمبر پورے ہونے کے باوجود تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وزیرقانون نے واضح کیا کہ دو تہائی اکثریت کیلئے نمبر پورے ہیں،حکومت نے واضح کیا کہ نمبر پورے ہونے کے باوجود تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے،حکومت اپنے زور لگانے کے بجائے اتفاق رائے چاہتی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی کا تفصیلی اجلاس ہوا، پیپلزپارٹی کا مسودہ ہم نے کمیٹی میں پیش کیا، حکومت نے وکلا تنظیموں کے صدر سے مشاورت اور تجاویز سے آگاہ کیا، آئینی عدالت اور ججز کے تقرر کے طریقہ کار سے متعلق وکلا تنظیموں کا موقف پیش کیاگیا،حکومت نے اپنی تجاویز بھی پیش کیں،اپوزیشن جماعتوں نے بھی آئینی ترمیم پر تبصرہ کیا،ان کاکہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کیساتھ ملکر متفقہ مسودہ تیار کرنے کا عزم دہرایا، امید ہے اپوزیشن جماعتوں سے بامعنی گفتگو ہوگی، حکومت بھی پرعزم ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ وزیرقانون نے واضح کیا کہ دو تہائی اکثریت کیلئے نمبر پورے ہیں،حکومت نے واضح کیا کہ نمبر پورے ہونے کے باوجود تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے،حکومت اپنے زور لگانے کے بجائے اتفاق رائے چاہتی ہے،پوری کوشش ہو گی کہ تمام جماعتوں سے مشاورت کرکے متفقہ مسودہ لا سکوں، اگر اتفاق رائے نہ ہوا تو حکومت کا یہ موقف کہ وقت ضائع نہ کیا جائے، درست ہوگا۔

Recent Posts

بچیاں ہمارے مستقبل کی بنیاد ہیں: شیری رحمٰن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ بچیاں…

1 min ago

مریم نواز کے مافیا کہنے سے کاشتکاروں کو بہت دکھ ہوا: خالد محمود کھوکھر

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر کا کہنا ہے کہ مریم…

18 mins ago

پاکستان میں آن لائن،ڈیجیٹل مالی لین دین میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں آن لائن اور ڈیجیٹل مالی لین دین کے رجحان میں اضافہ ہوگیا…

55 mins ago

عمران خان کی بہن سے ملاقات پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی…

1 hour ago

پیٹرول پمپس، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع مزید بڑھانے کی سمری تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول پمپس اور آئل مارکیٹنگ…

1 hour ago

ایف بی آر کا غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر منقولہ جائیداد…

2 hours ago