اداکارہ زرنش خان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے معافی مانگ لی


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان پہنچنے پر ہونی والی پریشانی کےلیے ان سے معافی مانگی ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ زرنش خان نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اب وہ کسی ڈرامے میں کام نہیں کررہیں۔
سابقہ اداکارہ نے ذاکر نائیک کی وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ان سے معافی مانگی ہے، جس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچنے پر پی آئی اے کی جانب سے اضافی سامان پر اخراجات کا شکوہ کررہے ہیں۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنی ویڈیو میں شکوہ کیا تھا کہ جب وہ ملائیشیا سے پاکستان آئے تو ان کے پاس 1000 کلو سامان تھا، جس پر انھوں نے پی آئی اے کے کنٹری منیجر سے بات تھی۔ پی آئی اے کی طرف سے انھیں پیش کش کی گئی تھی کہ اضافی سامان پر لاگو ہونے والی رقم پر پچاس فیصد رعایت دی جائے گی۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پی آئی اے کی اس پیشکش کو قبول نہیں کیا تھا بلکہ شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’یہ انڈیا ہے جہاں غیر مسلم مجھے دیکھ کر ہزار، دو ہزار کلو چھوڑ دیتا ہے مگر یہاں پاکستان میں ریاستی مہمان ہوں اور پی آئی اے افسر صرف پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ دے رہے ہیں‘‘۔
اداکارہ زرنش نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ: ’’ہر چیز میں شرمندہ کرنا فرض سمجھتی ہے ہماری قوم۔ ہمیں شرم آنی چاہیے، یہ شرم کا مقام ہے۔ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے دل سے معذرت خواہ ہوں۔

Recent Posts

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا دکی واقعے پر فوری کارروائی کا حکم

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دکی میں مزدوروں کے قتل کے واقعے…

16 mins ago

عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو، فلک جاوید کے شوہر نے سم فرنچائز سیل کرنا چیلنج کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے کیس کی ملزمہ فلک…

32 mins ago

بچیاں ہمارے مستقبل کی بنیاد ہیں: شیری رحمٰن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ بچیاں…

54 mins ago

مریم نواز کے مافیا کہنے سے کاشتکاروں کو بہت دکھ ہوا: خالد محمود کھوکھر

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر کا کہنا ہے کہ مریم…

1 hour ago

پاکستان میں آن لائن،ڈیجیٹل مالی لین دین میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں آن لائن اور ڈیجیٹل مالی لین دین کے رجحان میں اضافہ ہوگیا…

2 hours ago

عمران خان کی بہن سے ملاقات پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی…

2 hours ago