ایف بی آر کا غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں 75 فیصد تک اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ایف بی آر کے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ملک بھر کی غیر منقولہ جائیداد کی نئی قیمتوں کا تعین کرلیا گیا ہے اور آج جمعہ کو پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک کے 42 بڑے شہروں کی جائیداد کی قیمتوں کا تعین کر لیاگیا ہے اور نظرثانی شدہ نئی قیمتوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جب کہ ایف بی آر نے غیر منقولہ جائیدا د کی قیمتوں میں 75 فیصد تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جائیداد کی قیمتوں کا تعین فیئر مارکیٹ ویلیو اور جگہ کے مطابق کیاگیا ہے اور اگلے مرحلے میں مزید 15 شہروں کی غیر منقولہ جائیداد کی نئی قیمتوں کو بھی فہرست میں شامل کیاجائیگا ۔حکام کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب نے بھی ایف بی آر کو 10 اکتوبر تک جائیداد کی نئی قیمتوں کے تعین کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے اس سے پہلے ایف بی آر نے 13ستمبر 2022کو غیر منقولہ جائیداد کی نئی قیمتوں کی فہرست جاری کی تھی۔

Recent Posts

آئینی ترامیم میں جوڈیشل کمیشن کا اختیار اور فارمیشن واضح کی ہے: اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم میں…

1 min ago

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا دکی واقعے پر فوری کارروائی کا حکم

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دکی میں مزدوروں کے قتل کے واقعے…

19 mins ago

عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو، فلک جاوید کے شوہر نے سم فرنچائز سیل کرنا چیلنج کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے کیس کی ملزمہ فلک…

35 mins ago

بچیاں ہمارے مستقبل کی بنیاد ہیں: شیری رحمٰن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ بچیاں…

58 mins ago

مریم نواز کے مافیا کہنے سے کاشتکاروں کو بہت دکھ ہوا: خالد محمود کھوکھر

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر کا کہنا ہے کہ مریم…

1 hour ago

پاکستان میں آن لائن،ڈیجیٹل مالی لین دین میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں آن لائن اور ڈیجیٹل مالی لین دین کے رجحان میں اضافہ ہوگیا…

2 hours ago