پیٹرول پمپس، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع مزید بڑھانے کی سمری تیار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول پمپس اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع مزید بڑھانے کی سمری تیار کر لی ہے۔
سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ آئل کمپنیوں کا منافع 1.35روپے کے اضافے سے 9.22روپے فی لیٹر کر دیا جائے جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر منافع 7.87روپے سے بڑھا کر 9.22روپے کیا جائے۔
اس کے علاوہ، پیٹرول پمپس کا منافع 1.40روپے کے اضافے سے 10.04روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے۔ اس وقت ڈیزل اور پیٹرول پر مارجن 8.64روپے فی لیٹر ہے۔
منافع میں مجوزہ اضافے میں پیٹرول پمپس کو ڈیجیٹلائز کرنے کی لاگت بھی شامل ہوگی۔ آئل کمپنیز کے مجوزہ منافع میں 50پیسے فی لیٹر ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ اور پیٹرول پمپس کے مجوزہ منافع میں 25پیسے فی لیٹر ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ لاگت بھی شامل ہے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو تمام پیٹرول پمپس ڈیجیٹلائز کرنا ہوں گے جبکہ تمام پیٹرول پمپس اور ڈیلر سائٹس کی ماہانہ ڈیجیٹلائزیشن رپورٹ ایف بی آر اور وزارت توانائی کو دینا ہوگی۔

Recent Posts

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا دکی واقعے پر فوری کارروائی کا حکم

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دکی میں مزدوروں کے قتل کے واقعے…

13 mins ago

عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو، فلک جاوید کے شوہر نے سم فرنچائز سیل کرنا چیلنج کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے کیس کی ملزمہ فلک…

29 mins ago

بچیاں ہمارے مستقبل کی بنیاد ہیں: شیری رحمٰن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ بچیاں…

51 mins ago

مریم نواز کے مافیا کہنے سے کاشتکاروں کو بہت دکھ ہوا: خالد محمود کھوکھر

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر کا کہنا ہے کہ مریم…

1 hour ago

پاکستان میں آن لائن،ڈیجیٹل مالی لین دین میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں آن لائن اور ڈیجیٹل مالی لین دین کے رجحان میں اضافہ ہوگیا…

2 hours ago

عمران خان کی بہن سے ملاقات پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی…

2 hours ago