اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ بچیاں ہمارے مستقبل کی بنیاد ہیں۔
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمٰن نے بچیوں کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کے عالمی دن پر ملک کی ہر بچی کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہارکرتی ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ بچیوں کی ترقی کو فروغ دے کر ہم ایک مضبوط اور بہتر معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں] وہ رکاوٹیں دور کرنا ہوں گی جو بچیوں کے آگے بڑھنے اور جو ان کے خوابوں کی تکمیل میں رکاوٹ بنتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 1.2 کروڑ بچیاں اسکول سے باہر ہیں، صرف 13 فیصد بچیاں نویں جماعت تک پہنچتی ہیں، بچیوں کی تعلیم کی یہ رفتار رہی تو تمام بچیوں کے اسکول جانے میں 50 سال لگیں گے۔
شیری رحمٰن نے یہ بھی کہا کہ ہمیں فوری طور پر یقینی بنانا ہو گا کہ ہر بچی کو معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…
کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…
زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…