وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا دکی واقعے پر فوری کارروائی کا حکم


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دکی میں مزدوروں کے قتل کے واقعے پر فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔انہوں نے واقعے پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھر غریب مزدوروں کو نشانہ بنا کر ظلم کی انتہا کر دی، مزدوروں کو سافٹ ٹارگٹ سمجھ کر نشانہ بنایا جاتا ہے، یہ دہشت گرد بزدل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، انہیں ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ ایک ایک بے گناہ کے قتل کا حساب لیں گے، یہ لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے دکی میں مقامی کوئلہ کانوں پر مسلح افراد کے حملے میں 20 کان کن جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق راکٹ حملے میں 7 کان کن زخمی بھی ہوئے ہیں۔ کان کے مالک حاجی خیر اللّٰہ نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے 10 کانوں کی مشینری بھی نذرِ آتش کر دی تھی۔

Recent Posts

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

17 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

27 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

34 mins ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

43 mins ago

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

1 hour ago

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

8 hours ago