چیف جسٹس کی سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے معذرت کرلی۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سرکاری خرچ کے باعث الوداعی ڈنر لینے سے معذرت کی۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے مؤقف اختیار کیا کہ الوداعی ڈنر پر 2 ملین سے زیادہ کا خرچ آتا ہے۔ فُل کورٹ ریفرنس کیلئے اٹارنی جنرل کو بھی دعوتی مراسلہ ارسال کردیا گیا، اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے مراسلہ بھیجا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فُل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو دن ساڑھے دس بجے ہوگا۔

مراسلے کے مطابق الوداعی ڈنر عموماً دیا جاتا ہے مگرچیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے معذرت کی ہے۔

چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی 25 اکتوبر کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوگا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو خط میں کہا کہ فل کورٹ ریفرنس کورٹ روم نمبر ایک میں ساڑھے 10 بجے ہوگا، اس موقع پر اپنی تقریر ایڈوانس میں بھجوا دی جائے۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

Recent Posts

وزیراعظم کا اسلام آباد کا دورہ،ایس سی او اجلاس کےانتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس…

1 min ago

پنجاب کے 4 شہروں میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

لاہور ( قدرت روزنامہ )حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران پنجاب…

4 mins ago

بیٹیاں اللہ کی رحمت ، آگے بڑھیں، ہم آپکے ساتھ ہیں: مریم نواز کا گرلز کے عالمی دن پر پیغام

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرلز کے عالمی دن پر اپنے…

6 mins ago

گورنر خیبرپختونخوا نے کابینہ میں ردو بدل کی سمری کی منظوری دیدی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا…

14 mins ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوئٹہ میں کان کنوں پر حملے کی مذمت

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوئٹہ میں کان کنوں پر حملے…

16 mins ago

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام…

1 hour ago