تجاویز قبول کی جائیں تو مناسب مسودے پر اتفاق کرسکتے ہیں،مولانافضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے آج آئینی ترمیم کے لیے مسودہ فراہم کیا ہے، ہم آج ہی اس پر غور کا آغاز کرنے جارہے ہیں، ہماری تجاویز بھی قبول کی جائیں تو مناسب مسودے پر اتفاق کرسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام اور پیپلزپارٹی متفقہ مسودے کی طرف آگے بڑھیں، ہم چاہتے ہیں کہ انیسویں ترمیم کو ختم کرکے 18ویں ترمیم کو اصل شکل میں بحال کیا جائے،مسودے پر اتفاق اس وقت ہوسکتا ہے جب لچک کا مظاہرہ کیا جائے، کوشش کررہے ہیں کہ مسودے سے قابل اعتراض مواد کو مکمل صاف کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے کالے بیگ میں جو مسودہ بھیجا تھا اسے ہم نے مسترد کردیا تھا، اور عوام میں ہمارے موقف کو پذیرائی ملی۔ اب ہم اور پیپلزپارٹی اتفاق کے بعد مسودہ پی ٹی آئی سے شیئر کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ایک جج کی ریٹائرمنٹ یا توسیع کے معاملے پر عدلیہ کو تقسیم نہ کیا جائے، جج کو جج رہنے دیں۔

انہوں نے کہاکہ آئینی عدالت یا بینچ کی صورت میں معاملہ طے ہوسکتا ہے، بات صرف اصولوں کی ہے کہ آئینی اور سیاسی معاملات کو الگ عدالت سنے جبکہ دیگر عدالتیں عوام کو بروقت انصاف دیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم کے لیے 9 مہینے لگائے تھے تو اس کے لیے 9 دن تو دیے جائیں۔

پی ٹی ایم کے جرگے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک طرف پشاور ہائیکورٹ کا حکم ہے جلسہ نہیں ہونا چاہیے، دوسری طرف جلسے کی اجازت بھی دے دی گئی۔ ’صوبائی حکومت ہی میں ہے نا شی میں‘۔

انہوں نے کہاکہ ایس سی او اجلاس کے موقع پر کوئی احتجاج نہیں ہونا چایے کیونکہ اس سے کوئی اچھا پیغام نہیں جائے گا۔

Recent Posts

وزیراعظم کا اسلام آباد کا دورہ،ایس سی او اجلاس کےانتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس…

3 mins ago

پنجاب کے 4 شہروں میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

لاہور ( قدرت روزنامہ )حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران پنجاب…

5 mins ago

بیٹیاں اللہ کی رحمت ، آگے بڑھیں، ہم آپکے ساتھ ہیں: مریم نواز کا گرلز کے عالمی دن پر پیغام

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرلز کے عالمی دن پر اپنے…

8 mins ago

گورنر خیبرپختونخوا نے کابینہ میں ردو بدل کی سمری کی منظوری دیدی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا…

15 mins ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوئٹہ میں کان کنوں پر حملے کی مذمت

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوئٹہ میں کان کنوں پر حملے…

18 mins ago

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام…

1 hour ago