آئینی ترامیم کا معاملہ:پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے اپنا مسودہ پیش کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف،جمعیت علمائے اسلام، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے آئینی ترامیم کے حوالے سے اپنے مسودے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی میں پیش کر دیے۔

خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں تمام قائدین نے اپنے اپنے مجوزہ آئینی مسودے پر اظہار خیال کیا، پی ٹی آئی،جے یو آئی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے اپنا مسودہ کمیٹی میں پیش کیا۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کمیٹی کی کوشش ہو گی کہ تمام جماعتوں کا مؤقف سنا جائے، کوشش ہے اٹھارویں ترمیم کی طرح مشترکہ مسودے پر متفق ہو جائیں۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا میں دعا کرنے جا رہا ہوں کہ بہتری ہو، میں یقین رکھتا ہوں کہ دعاؤں کا بہت بڑا اثر ہوتا ہے، اللہ سے جب رابطہ رکھتے ہیں تو اس میں بہتری ہوتی ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا آج کمیٹی کے اجلاس میں کافی تجاویز سامنے آئی ہیں، کل کمیٹی کا اجلاس 12 بجے پھر ہو گا، ہیجان کی کیفیت جو پیدا کر رکھی تھی وہ کم ازکم ختم ہو گئی ہے، ان ترامیم میں ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا اختیار اور فارمیشن کیا ہونی چاہیے، ان ترامیم میں آئینی عدالت کےقیام اور ججوں کی ٹرانسفر کیسے ہو گی، یہ چیزیں ہیں۔

Recent Posts

وزیراعظم کا اسلام آباد کا دورہ،ایس سی او اجلاس کےانتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس…

3 mins ago

پنجاب کے 4 شہروں میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

لاہور ( قدرت روزنامہ )حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران پنجاب…

6 mins ago

بیٹیاں اللہ کی رحمت ، آگے بڑھیں، ہم آپکے ساتھ ہیں: مریم نواز کا گرلز کے عالمی دن پر پیغام

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرلز کے عالمی دن پر اپنے…

9 mins ago

گورنر خیبرپختونخوا نے کابینہ میں ردو بدل کی سمری کی منظوری دیدی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا…

16 mins ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوئٹہ میں کان کنوں پر حملے کی مذمت

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوئٹہ میں کان کنوں پر حملے…

18 mins ago

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام…

1 hour ago