ایل این جی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اوگرا نے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری اعلامیے میں اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں 7 اعشاریہ11 فیصد تک مزید کمی کردی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں صفر اعشایہ 95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی ہے۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کےلیے ایل این جی کی نئی قیمت 12 اعشاریہ47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں صفر اعشاریہ 92 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی۔

اوگرا نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12 اعشاریہ 94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی نئی قیمتوں کا اطلاق اکتوبر کےلیے ہوگا، اوگرا نے گزشتہ ماہ (ستمبر) میں ایل این جی 1 اعشاریہ15 فیصد تک سستی کی تھی۔

Recent Posts

وزیراعظم کا اسلام آباد کا دورہ،ایس سی او اجلاس کےانتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس…

3 mins ago

پنجاب کے 4 شہروں میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

لاہور ( قدرت روزنامہ )حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران پنجاب…

6 mins ago

بیٹیاں اللہ کی رحمت ، آگے بڑھیں، ہم آپکے ساتھ ہیں: مریم نواز کا گرلز کے عالمی دن پر پیغام

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرلز کے عالمی دن پر اپنے…

9 mins ago

گورنر خیبرپختونخوا نے کابینہ میں ردو بدل کی سمری کی منظوری دیدی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا…

16 mins ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوئٹہ میں کان کنوں پر حملے کی مذمت

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوئٹہ میں کان کنوں پر حملے…

18 mins ago

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام…

1 hour ago