ہمارے ایم این ایز حکومتی آفر ٹھکرا رہے ہیں، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نےدعویٰ کیا ہے کہ ہمارے ارکان قومی اسمبلی حکومتی آفر ٹھکرا رہے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز ہمارے ساتھ ہیں، حکومت والے ہر جگہ دو نمبری کرتے ہیں۔حکومت ہر ایم این اے کو آفر کی جارہی ہے، ہمارے ارکان قومی اسمبلی ہر آفر کو ٹھکرا رہے ہیں، پارٹی کے منتخب ارکان ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔حکومت آئینی ترمیم کرے تو اسے پتا لگ جائے گا، پرامید ہیں کہ مولانا فضل الرحمان بھی حق اور سچ کا ساتھ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کےلیے انھوں نے کمیٹی بنائی، حکومت کے پاس مسودہ تھا ہی نہیں، ایک پارٹی کو دیوار سے لگادیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پرامن احتجاج ہم نے ہمیشہ کیا، یہ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، آئین اور قانونی کی بالادستی ہوگی تو سرمایہ کاری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تک ہمیں رسائی ملے، ہم کسی کو دھمکا نہیں رہے، پرامن احتجاج کریں گے، محسن نقوی بڑھکیں مارتے ہیں، کے پی ہاؤس میں ریڈ کیا گیا، کے پی ہاؤس کے بعد میرے گھر پر چھاپا مارا گیا۔

Recent Posts

پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں پی ٹی سی ایل گروپ نے اب تک کا…

29 mins ago

”چیف منسٹر انسولین“ پروگرام کا اعلان, مریض بچوں کو گھر کی دہلیز پرانسولین مہیا کی جائے گی

لاہور ( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس…

31 mins ago

وزیراعظم کا اسلام آباد کا دورہ،ایس سی او اجلاس کےانتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس…

58 mins ago

پنجاب کے 4 شہروں میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

لاہور ( قدرت روزنامہ )حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران پنجاب…

1 hour ago

بیٹیاں اللہ کی رحمت ، آگے بڑھیں، ہم آپکے ساتھ ہیں: مریم نواز کا گرلز کے عالمی دن پر پیغام

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرلز کے عالمی دن پر اپنے…

1 hour ago

گورنر خیبرپختونخوا نے کابینہ میں ردو بدل کی سمری کی منظوری دیدی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا…

1 hour ago