گورنر خیبرپختونخوا نے کابینہ میں ردو بدل کی سمری کی منظوری دیدی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے بھجوائی جانیوالی سمری کی منظوری دیدی۔

سمری کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی سید فخر جہاں کی بطور صوبائی وزیر اور بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) محمد مصدق عباسی کی بطور مشیر وزیر اعلیٰ منظوری کی سفارش کی گئی تھی۔

گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے منظوری اور دستخط کے بعد سمری واپس بھجوا دی گئی۔

فیصل کریم کنڈی نے سمری پر ریمارکس دیئے کہ مستقبل میں نئے مشیر کی تعیناتی منظوری کی سمری پہلے سے تعینات مشیر کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی بعد ارسال کی جائے۔

Recent Posts

پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں پی ٹی سی ایل گروپ نے اب تک کا…

2 hours ago

”چیف منسٹر انسولین“ پروگرام کا اعلان, مریض بچوں کو گھر کی دہلیز پرانسولین مہیا کی جائے گی

لاہور ( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس…

2 hours ago

وزیراعظم کا اسلام آباد کا دورہ،ایس سی او اجلاس کےانتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس…

2 hours ago

پنجاب کے 4 شہروں میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

لاہور ( قدرت روزنامہ )حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران پنجاب…

2 hours ago

بیٹیاں اللہ کی رحمت ، آگے بڑھیں، ہم آپکے ساتھ ہیں: مریم نواز کا گرلز کے عالمی دن پر پیغام

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرلز کے عالمی دن پر اپنے…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوئٹہ میں کان کنوں پر حملے کی مذمت

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوئٹہ میں کان کنوں پر حملے…

2 hours ago