لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرلز کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں ہے کہا ہے کہ بیٹیاں اللہ کی رحمت ہوتی ہیں . قوم کی بیٹیوں کو پیغام ہے آپکی ہمت، عزم اور قابلیت دنیا کو بدل سکتی ہے، آگے بڑھیں، ہم آپکے ساتھ ہیں .
ہماری بیٹیاں، بہنیں اور بچیاں قوم کا مستقبل ہیں . بیٹیوں کے خوابوں اور صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ان کا حق ہی نہیں، قومی فرض بھی ہے .
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت بچیوں اور خواتین کے تحفظ، تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے لیے بہترین روڈ میپ پر عمل پیرا ہے . قوم کی بیٹیوں کیلئے ای-بائیک، ورچوئل پولیس اسٹیشن،پینک بٹن، پنک گیمز اور سکالرشپ پروگرام متعارف کرائے ہیں . پنجاب کی بیٹیوں کو محفوظ ماحول، معیاری تعلیم اور مالی خود مختاری فراہم کرنے کا سفر جاری ہے .
انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ ہر بیٹی اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے قابل ہو، معاشرہ ساتھ دے .
. .