ایس سی او کے کانفرنس کے موقعے پر کسی احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے، رانا ثنا اللہ

 

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ملک کی ترقی کے لیے انہتائی اہم ہے اور ایسے موقعے پر کسی احتجاج کی صورت میں ملک کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سیاسی نہیں بلکہ ملک دشمن جماعت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس سی او کانفرنس پاکستان کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے اور ایسے موقعے پر پی ٹی آئی کا احتجاج کا اعلان پاکستان کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے لیکن ایسے موقعے پر احتجاج کا فیصلہ ایک ملک دشمن فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کی ترقی کے لیے ایس سی او کانفرنس بہت اہم ہے مگر اس دورا ن یہ لوگ فسطائیت پھیلا رہے ہیں لیکن ملک کو بدنام کرنے کی کوئی اجازت نہیں دی جائے گی۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہر مرحلے پر ملک کے مفادات کے خلاف کام کیا ہے اور ان کے احتجاج کا یہ اعلان پاکستان کے خلاف ہے۔ رہنما مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا اعلان تھا کہ ہم ایس سی او کانفرنس میں ساتھ ہوں گے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…

11 mins ago

ایونٹ کی ” ٹرافی” کو کشمیر لے کر جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا

انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…

20 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے سخت موقف پر ”نیا آپشن” بھی آگیا

کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…

22 mins ago

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

44 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

58 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

1 hour ago