پرانی بائیک کےبدلے نئی لینا چاہتے ہیں تو پھر یاماہا کی یہ آفر آپ کے لیے ہے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کچھ لوگ اپنی پرانی موٹرسائیکل کو ناکارہ سمجھتے ہوئے اکثر اسے اونے پونے بیچنے کا بھی سوچتے ہوں گے لیکن ان کی جس سواری نے انہیں کافی حد تک پبلک ٹرانسپورٹ کی جھنجھٹ سے بچائے رکھا اب وہ انہیں خود کے بدلے ایک برانڈ نیو بائیک دلواسکتی ہے۔
یہ کوئی افواہ نہیں بلکہ حقیقت ہے کیوں کہ موٹرسائیکل بنانے والی معروف کمپنی یاماہا نے اعلان کیا ہے کہ آپ کمپنی کے ایکسچینج پروگرام سے مستفید ہوتے ہوئے اپنی پرانی موٹرسائیکل کے بدلے مقبول ترین سیریز 125 کی 4 میں سے کوئی بھی قسم گھر لے جاسکتے ہیں۔
ایکسچینج پروگرام میں وائی بی آر 125، وائی بی آر 125 جی، وائی بی 125 زی اور وائی بی 125 ڈی شامل ہیں۔
چاہے آپ کی موجودہ سواری نے بہتر دن دیکھے ہوں یا آپ نئے سرے سے آغاز کے لیے تیار ہوں، یہ پیشکش نئے یاماہا پر ہاتھ اٹھانا پہلے سے کہیں زیادہ آسان بناتی ہے۔
خواہ آپ کے پاس پہلے سے کوئی سواری ہو جسے آپ یاماہا کی نئی بائیک سے ایکسچینج کرنا چاہیں یا آپ نے پہلی مرتبہ موٹر سائیکل رکھنے کا بھی ارادہ کیا ہو ہر دو صورتوں میں یاماہا کے ویریئنٹس آپ کے لیے بہتر چوائس ثابت ہوسکتے ہیں۔
مثال کے طور پروائی بی آر 125 کو ہی لے لیں۔ اس میں 125cc 4-اسٹروک انجن اور 5-اسپیڈ ٹرانسمیشن ہے اور یہ ایک ہموار و مؤثر پرفارمنس دیتی ہے۔ اس کی آرام دہ سیٹ اور پائیدار سسپینشن اسے شہر کے اندر اور ہائی ویز کے سفر دونوں کے لے بہترین و موزوں بناتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق خوبصورت ڈیزائن سمیت اس کی جدید خصوصیات جیسے سیلف اسٹارٹر اور کم ایندھن پھونکنے والا انجن آپ کے لیے ایک اسٹائل، آرام دہ اور بچت والی سواری یقینی بناتا ہے۔
ایکسچینج پروگرام کے ذریعے اپنی نئی بائیک بک کرنے اور دیگر معلومات کے لیے یاماہا کی ویب سائٹ کو وزٹ کیا جاسکتا ہے۔

Recent Posts

سمندری طوفان ملٹن فلوریڈا سے ٹکرا گیا، 16 افراد ہلاک سیکڑوں زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سمندری طوفان ملٹن کا امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرانے کے بعد تباہی…

8 mins ago

پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وہ چیز جس پر مکی آرتھر بھی بول پڑے، آئینہ دکھا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے…

9 mins ago

کراچی ایئرپورٹ دھماکا: دہشتگردوں نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے دھماکا کیا، ابتدائی رپورٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)سی ٹی ڈی کی جانب سے ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ…

15 mins ago

صدر زرداری کا ترکمانستان میں بچوں سے محبت بھرا انداز سب کو بھاگیا

آشگھابت (قدرت روزنامہ) پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کا ترکمانستان کے ہوائی اڈے پر…

26 mins ago

دکی میں مزدوروں کی قتل و غارت گری المیہ سے کم نہیں ، واقعے کی تحقیقات کی جائے،بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں دکی میں مزدوروں کے قتل و غارت…

29 mins ago

مچھ جیل میں 74قیدی پھانسی کے منتظر، آخری پھانسی آٹھ سال قبل دی گئی تھی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی مچھ جیل میں 74قیدی پھانسی کے منتظر ہیں جیل میں آخری پھانسی…

37 mins ago