خطیر اخراجات کے پیش نظر چیف جسٹس کا الوداعی ڈنر قبول نہ کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری خرچ پرالوداعی کھانا قبول کرنے سے معذرت کر لی۔
اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے ایک مراسلے میں (چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے موقعے پر) فل کورٹ ریفرنس کے لیے دعوت دی گئی ہے۔ اٹارنی جنرل پاکستان کو بھیجے گئے مراسلے میں اسسٹنٹ رجسٹرار نے کہا کہ فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو دن کے ساڑھے 10 بجے ہو گا۔
مراسلے میں کہا گیا کہ اس موقعے پر عمومی طور پر الوداعی ڈنر دیا جاتا ہے لیکن چیف جسٹس نے یہ کہہ کر شرکت سے معذرت کرلی ہے کہ چوں کہ اس پر (ایک خطیر رقم) یعنی 20 لاکھ روپے سے زیادہ صرف ہوتے اس لیے وہ اس میں شرکت نہیں کریں گے۔
چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ بار کی دعوت قبول کرلی
سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریٹائرمنٹ سے قبل اپنے اعزاز میں الوداعی عشائیے کی سپریم کورٹ بار کی دعوت قبول کرلی۔
اسسٹنٹ رجسٹرار نے سیکریٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو خط لکھ کر چیف جسٹس پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار کا الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو ہوگا۔
اسسٹنٹ رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 10 اکتوبر کو عشائیہ کے لیے خط لکھا تھا۔
اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے سیکریٹری سپریم کورٹ بار کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ چونکہ ریٹائرمنٹ کا فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو ہے، مناسب ہوگا کہ الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو رکھا جائے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

Recent Posts

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

16 mins ago

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

7 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

7 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

7 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

7 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

8 hours ago