بالاچ قادر و دیگر ساتھیوں کو عدالت کے احاطے سے اغوا کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں، بی ایس او


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایس او کے مرکزی چیئرمین بالاچ قادر، مرکزی جونیئر جوائنٹ سیکرٹری ابوبکر کلانچی، سیاسی کارکن ملا جمیل و دیگر کو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گوادر کے مقامی عدالت کا گھیراؤ کرکے انہیں محصور رکھنے اور انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں.ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ راجی مچی کے حمایت کے پاداش میں چیئرمین بالاچ قادر، ابوبکر و دیگر پر جھوٹے مقدمات درج کئے گئے اور بعد ازاں چیئرمین سمیت تنظیم کے مرکزی عہدیداران کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرکے انہیں مسلسل ہراساں کیا گیا اور دھمکیاں دی گئی۔ یہ سلسلہ تاحال جاری ہے. آج جب گوادر کے مقامی عدالت نے جھوٹے مقدمات میں چیئرمین بالاچ و دیگر ساتھیوں کی ضمانت کر دیا تو اس کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے عدالت کا محاصر کیا اور چیئرمین بالاچ کے ایک ساتھی کو احاطہ عدالت کے باہر سے اٹھا لیا گیا۔ بعد ازاں ان پر شدیدی تشدد کرکے ان کے موبائل-فون اپنے ساتھ رکھ کر انہیں چھوڑ دیا گیا۔ جب کہ تنظیمی ساتھی و دیگر سیاسی کارکنان تین گھنٹوں تک احاطہ عدالت میں محصور رہے۔ بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ایک پر امن طلبا تنظیم ہے۔ تنظیم نے روز اول سے آئین و قانون دائرے میں رہتے ہوئے پر امن سیاسی جدوجہد کی۔ باوجود اس کے ہر دور میں بی ایس او کے رہنما و کارکنان بد ترین ریاستی کریک ڈاؤن کا نشانہ بنتے رہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین بالاچ قادر اور ابوبکر کلانچی تنظیم کے مرکزی رہنما اور ہزاروں طلبا کے رہنما ہیں، انہیں ہراساں کرنے یا کسی بھی قسم کے نقصان پہنچانے کے نتائج ہرگز اچھے نہیں ہونگے۔ چیئرمین بالاچ قادر اور ان کے ساتھی وقتی طور پر بحفاظت عدالت سے نکل. کے ہیں لیکن ان کے جانوں کو تاحال شدید خطرات لاحق ہیں۔بی ایس او ریاستی اداروں کو باخبر کرنا چاہتی ہے کہ بی ایس او کے مرکزی قائدین کی ہراسگی کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے بصورتِ دیگر تنظیم بلوچستان بھر میں احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔

Recent Posts

لاپتہ پی ٹی آئی وکیل انتظار پنجوتھہ کی بازیابی کیلئے وکلا سرگرم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) لاپتہ وکیل اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین…

7 mins ago

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے 2 شہربھی شامل

لاہور (قدرت روزنامہ )دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے 2 شہر بھی شامل…

19 mins ago

این آئی سی ایچ: طبی عملے کا او پی ڈی کا بائیکاٹ، مریض اور تیماردار رُل گئے

کراچی(قدرت روزنامہ)این آئی سی ایچ میں طبی عملے کی جانب سے او پی ڈی کا…

23 mins ago

بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن کے ساتھ ایئرلائن کی ایسی حرکت کہ وہ غصے میں آ گئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن نجی ایئرلائن انڈیگو کے کسی بھی اطلاع کے…

30 mins ago

پاکستانی اداکارہ رمشا خان کے بارے میں انتہائی دلچسپ معلومات سامنے آ گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) رمشا خان اپنی منفرد اداکاری اور پُرکشش شخصیت کے باعث پاکستان ٹیلی…

33 mins ago

پاکستان جنگ سے متاثر فلسطین و لبنان کیلیے 200 ٹن امدادی اشیا بھیجے گا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان نے فلسطین اور لبنان کے لیے 200 ٹن امدادی اشیاء بھیجنے کا فیصلہ…

34 mins ago