مچھ جیل میں 74قیدی پھانسی کے منتظر، آخری پھانسی آٹھ سال قبل دی گئی تھی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی مچھ جیل میں 74قیدی پھانسی کے منتظر ہیں جیل میں آخری پھانسی آٹھ سال قبل دی گئی تھی مچ جیل میں ایک قیدی 21سال سے کال کوٹھڑی میں بلیک وارنٹ کا انتظار کررہا ہے۔محکمہ جیل کے حکام کے مطابق بلوچستان کی مچ جیل میں سات سو سے زائد قیدی پابند سلال ہیں ان قیدیوں میں 74قیدی جیل کے پھانسی گھاٹ پر سزائے موت کے منتظر ہیں ان میں سے نو قیدیوں کی رحم کی اپیلیں صدر مملکت کے پاس ہیں،22قیدیوں کی اپیلیں سپریم کورٹ میں،38قیدیوں کی اپیلیں بلوچستان ہائی کورٹ میں اور پانچ کی اپیلیں آرمی چیف کے پاس زیر سماعت ہیں۔مچ جیل میں ایک قیدی داد اللہ کو 2003میں سزائے موت سنائی گئی تھی وہ اکیس سال سے مچ جیل کی کال کوٹھڑی میں پھانسی کے بلیک وارنٹ کا منتظر ہے اس کی رحم کی اپیل صدر مملکت کے پاس ہے مچ جیل میں آخری پھانسی 28جولائی 2016کو علی گل نامی قیدی کو دی گئی تھی۔

Recent Posts

کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ؛ 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کرم(قدرت روزنامہ) پارا چنار میں اپرکرم ڈویژن کے علاقے میں قبائل کے درمیان فائرنگ میں…

1 min ago

کراچی دھماکا؛ دہشتگردوں نے غیرملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے حملہ کیا، ابتدائی رپورٹ

کراچی(قدرت روزنامہ) ائرپورٹ کے قریب دھماکے سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے…

2 mins ago

مہاجر پرندے ہماری زمینوں کی زرخیزی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں،:وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر پیغام

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مہاجر پرندوں (Migrant Birds)کے عالمی دن پر…

3 mins ago

آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور کی فلور ملز نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ 20…

6 mins ago

چیف جسٹس اعلان کریں کہ آئینی ترمیم آنے یا نہ آنے پر وہ ریٹائر ہوجائیں گے، حافظ نعیم

گجرات(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف…

20 mins ago

ہنی ٹریپ کیس کے بعد خلیل الرحمان قمر نے جذباتی بیان جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) ہنی ٹریپ کیس کا شکار معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے…

26 mins ago