ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے سیزنل ورک ویزوں کے اجراء کی مدت میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے .
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیزنل ورک ویزوں پر آنے والے 90 دن قیام کر سکیں گے، مدت ختم ہونے پر ان کے ویزوں میں مزید 90 دن کی توسیع ہو سکے گی .
علاوہ ازیں وزارت حج و عمرہ کا مزید کہنا ہے کہ سیزنل ورک ویزوں کی فروخت پر50 ہزار ریال تک جرمانہ عائد ہو گا، متعلقہ کمپنی یا ادارے کو حج عمرہ سروسز کے لیے 5 سال تک بلیک لسٹ کر دیا جائے گا یا پھر دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جا سکتی ہیں .
. .