صدر زرداری کا ترکمانستان میں بچوں سے محبت بھرا انداز سب کو بھاگیا

آشگھابت (قدرت روزنامہ) پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کا ترکمانستان کے ہوائی اڈے پر استقبال منفرد اور محبت بھرے انداز میں کیا گیا۔ صدر زرداری دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچے تھے، جہاں ان کا خیرمقدم کرنے کے لیے دو ننھے مقامی بچوں نے گلدستے کے ساتھ روایتی نمکین روٹی پیش کی۔ یہ روٹی مہمانوں کی خوشنودی کا اظہار کرنے کے لیے پیش کی جاتی ہے۔

اس موقع پر صدر زرداری نے ایک نئی روایت قائم کرتے ہوئے پہلے بچے سے روٹی کا ایک ٹکڑا لے کر اس کے منہ میں ڈال دیا۔ بچے نے خوشی خوشی روٹی کاٹ لی، جس کے بعد صدر نے خود بھی اس کا لقمہ لیا۔ انہوں نے یہی عمل دوسرے بچے کے ساتھ بھی دہرایا، جس نے سب کو محظوظ کر دیا۔

صدر زرداری کے اس محبت بھرے انداز پر میزبان ملک کے نائب وزیراعظم اور دیگر شخصیات نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صدر زرداری کے ساتھ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

صدر آصف علی زرداری کا خوبصورت انداز۔ ترکمانستان آمد پر بچوں کو بریڈ اپنے ہاتھوں سے کھلائی اور ان کا جھوٹا خود کھایا۔ ایسے ہی محبتوں سے بھرے مناظر کی پاکستان کو ضرورت ہے۔ pic.twitter.com/jXUunXarrp

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوا، جب اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار نے اس لمحے کی ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا، ”پاکستان کو ایسے ہی محبتوں سے بھرے مناظر کی ضرورت ہے۔“ یہ واقعہ نہ صرف صدر زرداری کی نرم دلی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کی بھی مثال پیش کرتا ہے۔

Recent Posts

خورشید شاہ کی سربراہی میں آئینی ترامیم کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی زیر صدارت 26…

1 min ago

کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ؛ 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کرم(قدرت روزنامہ) پارا چنار میں اپرکرم ڈویژن کے علاقے میں قبائل کے درمیان فائرنگ میں…

7 mins ago

کراچی دھماکا؛ دہشتگردوں نے غیرملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے حملہ کیا، ابتدائی رپورٹ

کراچی(قدرت روزنامہ) ائرپورٹ کے قریب دھماکے سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے…

9 mins ago

مہاجر پرندے ہماری زمینوں کی زرخیزی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں،:وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر پیغام

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مہاجر پرندوں (Migrant Birds)کے عالمی دن پر…

9 mins ago

آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور کی فلور ملز نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ 20…

13 mins ago

چیف جسٹس اعلان کریں کہ آئینی ترمیم آنے یا نہ آنے پر وہ ریٹائر ہوجائیں گے، حافظ نعیم

گجرات(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف…

27 mins ago